نیویارک : کسی کا جھوٹ پکڑنا ہو تو اس کے ہاتھوں کے بالوں کو دیکھ لیں اگر وہ کھڑے ہوجائیں تو وہ یقیناً جھوٹا ہے۔
جی نہیں یہ ہمارا نہیں امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا دلچسپ دعویٰ ہے۔
کنٹکی یونیورسٹی کی دلچسپ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے چہرے سے تو جھوٹ چھپا لیتے ہیں مگر ان کے ہاتھوں کے روئیں سب کچھ ظاہر کردیتی ہیں۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ لوگ اپنے جذبات یا خیالات کے بارے میں کچھ بھی جھوٹ بول سکتے ہیں مگر روئیں کو دھوکہ دینا بچوں کا کھیل نہیں۔
محقق پروفیسر رچرڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ لوگ جب جھوٹ بولتے ہیں تو ان کے ہاتھوں کے بالوں پر اس کا اثر ہوتا ہے اور وہ کھڑے ہوجاتے ہیں۔
انکے مطابق لوگوں کیلئے اس چیز کو روکنا ممکن نہیں ہوتا۔
انکا کہنا تھا کہ اکثر ٹھنڈ یا خوف سے روئیں کھڑے ہونے کا تو معلوم تھا مگر ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ لوگوں سے جھوٹ بولنے پر بھی اس پر اثر ہوتا ہے۔
Bookmarks