Results 1 to 8 of 8

Thread: ڈینٹسٹ کی پہنچ سے دور رہیں

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    KamiiPomii is offline Senior Member+
    Last Online
    8th July 2015 @ 03:53 AM
    Join Date
    23 Feb 2013
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    32
    Threads
    9
    Credits
    0
    Thanked
    2

    Default ڈینٹسٹ کی پہنچ سے دور رہیں

    لندن:زیادہ ترلوگ جانتے ہیں کہ دانتوں کو”کیویٹیز”سےمحفوظ کرنےکیلئےروزانہ برش اورخلال کرنا نہایت ضروری ہےلیکن کیا وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ سخت ریشوں والا ٹوتھ برش دانتوں کےسطح کونقصان پہنچا سکتا ہے۔

    دانتوں اورمسوڑوں کوصحت مند رکھنےکیلئےہرقسم کی معلومات ہونا ضروری ہے۔

    برش اورخلال دانتوں پرجما “پلاق” دورکرتا ہے جومسوڑوں کی بیماری کی بنیادی وجہ ہوتی ہے۔

    اب یہاں یہ سوال پیدا ہوسکتا ہےکہ “پلاق” کیا ہے اور”ٹارٹر”کیا ہے۔

    “پلاق” دراصل خوراک کےنا نظرآنے والےذرات ہوتے ہیں جو دانتوں پراپنی تہہ جمادیتے ہیں، اگراس پلاق کوروزانہ برش کرکےہٹایا نہ جائےتویہ مزید سخت ہوکر” ٹارٹر” میں تبدیل ہوجاتا ہےجسے برش کےذریعے صاف کرناتوممکن نہیں،کافی عرصے تک “ٹارٹر”دانتوں پرجما رہےتویہ مسوڑوں میں بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

    “ٹارٹر” اتنا سخت ہوتا ہےکہ اسے برش کے ذریعے ہٹانا تو ناممکن ہے البتہ دانتوں کےڈاکٹرکوفیس دے کرٹارٹرکوہٹایا جاسکتا ہے۔

    ماہردندان کا کہنا ہے کہ دانتوں کی بیماریوں سے بچنے کیلئے روزانہ دومرتبہ دو دومنٹ تک برش کرناچاہئے،پہلا برش صبح ناشتے کے بعد جبکہ دوسرا برش رات کوسونے سے پہلے کیا جائے اوراگرہرکھانے کےبعد برش کیا جائے تو یہ اور بھی زیادہ بہترہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ برش ہمیشہ نرم ریشوں والا استعمال کیا جائےکیونکہ سخت ریشے دانتوں کی سطح کونقصان پہنچاسکتے ہیں۔

    دانتوں کو باہراوراندرسےصاف کرنا چاہئے جبکہ مسوڑے کے وہ حصے جہاں کھانے کےذرات پھنس سکتے ہیں انہیں توجہ کے ساتھ ہٹانا چاہئے۔

    زبان پر بھی برش کرنا چاہئے جس سے اس پرموجود کھانے کے ذرات اوربیکٹیریا دورہوجاتے ہیں۔
    Attached Images Attached Images  

Similar Threads

  1. سرائے مغل سے بھائی پھیرو تک
    By naqshbandios_limra in forum General Knowledge
    Replies: 13
    Last Post: 14th September 2020, 12:59 AM
  2. Replies: 23
    Last Post: 9th February 2016, 12:34 PM
  3. آزادی ۔۔۔
    By Resham in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 2
    Last Post: 20th August 2012, 09:25 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 20th April 2009, 02:36 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •