ب دیواریں بھی کریں باتیں اور بھیجیں ٹیوئیٹس کیونکہ اب تو گھر بھی ہوگئے ہیں اسمارٹ۔
جی ہاں جدید دور ایک اور نیا شاہکار آگیا ہے سامنے جو ہے ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ ہومز۔
اگر تو آپ انٹرنیٹ کے عادی ہیں تو ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ کرنے کا دل کرتا ہوگا جب ہی تو اب ایک پورے گھر کو ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا حامل بنا دیا گیا ہے۔
اس گھر کی دیواروں پر نظر آتی ہیں فیس بک اپ ڈیٹس اور دوستوں کے ویڈیو چیٹ بھی ہوسکتی ہیں اسی کے ذریعے۔
اسی طرح اسے بستر پر لیٹے لیٹے کنٹرول کرکے بات چیت کریں یا خیرسگالی پیغامات بھیجیں۔
اسپین کی ایک کمپنی تھنک بگ فیکٹری بنارہی ہے یہ انوکھے گھر اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا ہارڈویئر تو مکمل ہوچکا ہے تاہم سافٹ ویئرز کا 40 فیصد حصہ باقی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گھر کی ہر ایک چیز کو انٹرنیٹ اور رابطے کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
اس منصوبے پر 3 سال سے شمالی اسپین میں کام جاری ہے اور بہت جلد اس ٹیکنالوجی کے حامل گھر لوگوں کو فروخت کیلئے پیش کردیئے جائیں گے
Bookmarks