ایک کروڑ پتی امریکی کاروباری شخصیت نے 2018ء میں کسی ایک شادی شدہ جوڑے کو مفت مریخ کی سیر کروانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی بزنس مین ڈینس ٹیٹو نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ ایک شادی شدہ امریکی جوڑے کو سیر کے لیے مریخ پر بھیجیں گے اور اس پر آنے والے تمام اخراجات دو ارب ڈالر تک وہ خود برداشت کریں گے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اس سلسلے میں مدد کی پیش کش کی ہے اور اس پراجیکٹ کا نام ’’انسپریشن مارس‘‘ رکھا گیا ہے۔
ڈینس ٹیٹو کا کہنا تھا کہ خلا کا یہ سفر 501 دنوں پر مشتمل ہوگا جو اگست 2018ء میں شروع ہو کر مئی 2019ء تک جاری رہے گا
Bookmarks