پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمت کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جمعرات کی رات جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے ترپن پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت ایک سو چھ روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت فی لیٹر ایک سو تیرہ روپے چھپن پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کے قیمت میں تین روپے پچہتر پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی تین روپے تیرانوے پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
گذشتہ کئی مہینوں سے پاکستان میں لگ بھگ ہر ماہ کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے روز مرّہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
Bookmarks