محترم انتطامیہ اور اراکین،
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
امید ہے سب ساتھی خیر و عافیت سے ہوں گے انشاءاللہ۔ آج ہی آئی ٹی دنیا فورم میں شمولیت اختیار کی ہے، اور ایک خود کار پیغام کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے یہاں اپنا مختصر تعارف پیش کر رہا ہوں۔
میرا نام نوید رزاق بٹ ہے۔ تعلیم پی ایچ ڈی (میتھیمیٹکس) ہے، اور میں پیشے کے اعتبار سے یونیورسٹی لیکچرر ہوں۔ عمر کے مختلف حصے پاکستان، مشرقِ وسطی، اور یورپ میں گزرے اور فی الحال سویڈن کی ایک یونیورسٹی سے منسلک ہوں۔ پاکستان میں میرا تعلق لاہور سے ہے۔ سائنسی ریسرچ اور تدریس کے علاوہ کچھ شاعری کا بھی شوق ہے ۔
امید ہے کہ یہاں سب ساتھیوں کی پوسٹس سے مستفید ہونے اور شیئر کرنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ۔
یہ فورم بنانے اور چلانے پر انتظامیہ کا بہت شکریہ۔
السلام علیکم
نوید۔
Bookmarks