السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
لو جی دوستو رشتوں کے ایکسپرٹ آئیں تو۔۔ بڑا سادہ سا پیچدہ سوال ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایک دن مجھے میرا ایک دوست بلال ملا وہ کہیں جارہا تھا اس کے ساتھ ایک نقاب پوش خاتون بھی تھیں ۔ میں نے بلال سے پوچھا ۔
خیریت بلال اتنی تیزی سے کہاں جارہے ہو ؟ اور یہ تمہارے ساتھ کون ہے ؟ کیا اور کہاں کا ارادہ ہے؟
بلال: میں ذرا جلدی میں ہوں ،پھر ملیں گے تو بات ہوگی۔
میرے بھی کان کھڑے ہوگئے اور کہا نہیں یار! یہ تو تمہیں ابھی بتانا پڑے گا کہ تمہارے ساتھ یہ نقاب پوش کون ہے ؟
بلال : تم غلط نہ سمجھو یہ میری محرم ہے۔
لیکن بتاؤ تو سہی ،یہ تمہاری کون ہے ؟
بلال : بتاتا ہوں یہ میری کون ہے ، سنو
میری سگی ماں کی ماں اُسکی ماں ہے جسکی سگی بیٹی کی ماں اس کی ماں ہے
یہ کہہ کر بلال آگے بڑھ گیا ۔
میرا تو سر چکرا گیا میں وہیں کھڑا سوچتا رہا کہ آخر ان دونوں میں کیا رشتہ ہوا ۔کافی دیر کے بعد جب جوڑ توڑ کے بعد میں نے رشتہ جان لیا تو سکون آیا پر چلیں اب آپ کی ذہانت کا امتحان ہے کہ آپ کتنی جلدی بلال اور اس نقاب پوش خاتون کا رشتہ بتانے میں کامیاب ہوتے ہیں آپ کے پاس ہیں صرف دس دن۔۔۔تو پھر بتائیں کہ ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے اور کس طرح بنا۔۔۔
Bookmarks