Results 1 to 9 of 9

Thread: Leap Year .... Aakhir mamla kya hai ... ??

  1. #1
    BossisBack is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2022 @ 11:51 AM
    Join Date
    18 Dec 2007
    Location
    Saudia Arabia
    Age
    34
    Posts
    16,205
    Threads
    743
    Credits
    109
    Thanked
    47

    Default Leap Year .... Aakhir mamla kya hai ... ??

    ہم سب کو معلوم ہے کہ جس سال 29 فروری ہو تو یہ لیپ کا سال ہوتا ہے۔ یعنی ایسا سال جس میں فروری کا مہینہ 28 کی بجائے 29 دن کا ہوتا ہے۔ گویا اس برس 365 کی بجائے 366 دن ہوں گے۔
    عموماً یہ دن ہر چار سال کے بعد آتا ہے۔ مطلب یہ کہ جو شخص آج سے 40 سال پہلے 29 فروری کو پیدا ہوا تھا آج ماشااللہ دس سال کا ہو گیا ہے۔ اور اگر وہ نوکری کرتا ہے تو اس مہینے اسے تنخواہ بھی اب ایک دن لیٹ ہی ملے گی۔ بھئی یہ معمہ کیا ہے۔آخر فروری کا مہینہ ایک دن لمبا کیوں ہوجاتا ہے؟

    حقیقت یہ ہے کہ صدیوں سے انسان اس معمے کو حل کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ قدیم مصریوں نے یہ معلوم کر لیا تھا کہ زمین سورج کے گرد 365 دن میں چکر مکمل نہیں کرتی بلکہ اس سے کچھ زیادہ وقت لگاتی ہے۔ اسی لیے گزشتہ ہزار سال انسان اس کوشش میں رہا کہ کس طرح موسموں کے اوقات میں ایک مطابقت رہے اور کھیتی باڑی اور دیگر کام ایک نظام کے تحت ہو سکیں۔


    زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں ہے بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے۔ یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ۔ اور چونکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے اس لیے موسموں کی تبدیلی کا انحصار بھی زمین اور سورج کے اس گردش کے رشتے پر ہوتا ہے۔ اس لیے اگر ہر سال 365 دن رکھیں تو ہر سال چوتھائی دن کا فرق پڑنے لگتا ہے اور کیلنڈر موسموں سے دور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

    یہی وجہ تھی تقریباً 45 قبلِ مسیح میں روم کے بادشاہ جولیس سیزر نے کلینڈروں کی اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا جس نے فیصلہ کیا کہ ہر چار سال میں سے ایک سال 366 دنوں کا کیا جائے۔ اسی لیے جولیس سیزر کے دور میں 46 قبلِ مسیح میں 90 دن کا اضافہ کیا گیا تاکہ زرعی موسموں کا بہتر انتظام ہو سکے۔ یہ وہ سال تھا جب سال 445 دنوں کا گیا۔ جولیس سیزر نے اسے ’لاسٹ ایئر آف کنفیوژن‘ (انتشار کا آخری سال) کہا، لیکن عام لوگوں کے لیے یہ انتشار کا سال ہی تھا۔ اس میں فصل بونے کے وقت کا تو تعین ہو گیا لیکن باقی سب کچھ گڑ بڑ ہوا۔ جہاز رانی کے نظام الاوقات سے لے کر لوگوں کے درمیان قانونی معاہدوں تک۔

    جولیس سیزر کی موت کے بعد ہر چار سال کے بعد ایک دن کا اضافہ کرنے کی بجائے یہ اضافہ ہر تین سال کے بعد کیا جانے لگا۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر رومن کیلنڈر موسموں سے آگے بھاگنے لگا۔

    یہ مسئلہ جولیس سیزر کے بعد آنے والے اصلاح پسند بادشاہ آگسٹس سیزر نے 8 قبلِ مسیح میں حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لیپ کے تین سالوں کو سکپ کیا یا یوں کہیے کہ ان پر سے چھلانگ لگا کر ان کو پیچھے چھوڑا اور اس طرح یہ سلسلہ 16 ویں صدی تک چلتا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ کلینڈر کے مہینوں میں آج تک جولیس سیزر اور آگسٹس کو یاد رکھا جاتا ہے۔ جولیس کو جولائی کی شکل میں اور آگسٹس کو اگست کی صورت۔
    جامعہ کراچی میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈ پلینٹری ایسٹروفزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر شاہد قریشی کہتے ہیں کیونکہ ہر سال زمین کے سورج کے گرد چکر لگانے کے دورانیے میں فرق ہوتا تھا اس لیے 16 ویں صدی میں پاپ گریگری نے کلینڈر میں تبدیلی کر کے یہ مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کی۔

    ان کے مطابق سورج کے گرد زمین کا اصل دورانیہ 365.25 نہیں ہے بلکہ يہ 365.24 ہے۔ چناچہ اگر ہر سال ایک دن کا اضافہ کیا جائے گا تو کچھ سالوں میں موسم اپنے وقت سے دور ہو جائیں گے۔ مثلاً مون سون روایتی مہینوں میں نہیں بلکہ ہوتے ہوتے نومبر دسمبر میں آنے لگے گا۔ تو اس بات کو مدِ نطر رکھتے ہوئے 16 ویں صدی میں پاپ گریگری نے ایک کمیشن قائم کیا جس میں یہ طے پایا کہ ہر 400 سال میں 100 لیپ ائیر ہونے کی بجائے 97 لیپ ائیر ہوں گے۔ اس سے قبل 45 قبلِ مسیح سے لے کر 16 ویں صدی تک ہر چار سال کے بعد ایک لیپ کا سال ہوتا تھا۔

    شاہد قریشی کہتے ہیں اس لیے یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ ہر چوتھا سال لیپ ایئر ہوتا ہے۔

    لیپ کا سال بنانے کے اور بھی فوائد ہیں۔ مثلاً اب ہمیں پتا ہے کہ سال کا لمبا دن ہمیشہ 21 جون کو ہو گا، سب سے چھوٹا دن 21 دسمبر کو ہو گا، اور برابر کے دو دن 21 مارچ اور 21 ستمبر کو ہی ہوں گے۔ تو اس لیے لیپ کے سال کی وجہ سے سورج اور زمین کی ہیرا پھیری کو کوئی ترتیب مل جاتی ہے اور انتشار نہیں پھیلتا۔ اگر لیپ کے سال میں تبدیلی نہ کی جاتی تو ہر 400 سال میں واضح فرق سامنے آتا چلا جاتا۔ اب انسانوں میں ہو نہ ہو کھتی باڑی اور فصلیں اگانے کے لیے موسموں کے اوقات میں ضرور مطابقت پیدا ہو گئی ہے اور ہزاروں سال تک اس میں تبدیلی آنے کا امکان نہیں ہے۔
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

  2. #2
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    good boss. Nice sharing.

  3. #3
    BossisBack is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2022 @ 11:51 AM
    Join Date
    18 Dec 2007
    Location
    Saudia Arabia
    Age
    34
    Posts
    16,205
    Threads
    743
    Credits
    109
    Thanked
    47

    Default

    Quote hiway said: View Post
    good boss. Nice sharing.
    Pasand Karny Ka Shukriya ...

  4. #4
    Kaleemhyd is offline Senior Member+
    Last Online
    16th August 2009 @ 08:08 PM
    Join Date
    23 May 2009
    Age
    49
    Posts
    152
    Threads
    11
    Credits
    1,000
    Thanked
    0

    Default

    Itni Achchi Maloomat dene ka shukriya.

  5. #5
    zarmal's Avatar
    zarmal is offline Advance Member
    Last Online
    6th August 2022 @ 01:08 AM
    Join Date
    04 Aug 2009
    Location
    gul-e-gulzar chaman
    Posts
    8,978
    Threads
    64
    Credits
    166
    Thanked
    35

    Default

    umda sharing

  6. #6
    Ibn-e-adam is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2009 @ 07:18 PM
    Join Date
    06 Aug 2009
    Location
    jeddah
    Posts
    244
    Threads
    12
    Credits
    1,100
    Thanked: 1

    Default

    nice sharing

  7. #7
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    nice information

  8. #8
    m_umair_pk's Avatar
    m_umair_pk is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2016 @ 09:13 AM
    Join Date
    27 May 2009
    Location
    chichawatni
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    787
    Threads
    21
    Credits
    960
    Thanked
    29

    Default

    nice sharing.it's amazing.

  9. #9
    Hassan Ramzan's Avatar
    Hassan Ramzan is offline Senior Member+
    Last Online
    25th March 2021 @ 08:16 AM
    Join Date
    01 Jun 2017
    Location
    HaSiLPuR PunJaB
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    387
    Threads
    43
    Credits
    2,983
    Thanked
    11

    Default

    ‎میں ہوں پاکستان‎

Similar Threads

  1. Sedha Sadda Mamla
    By ali_gillani_20 in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 7
    Last Post: 2nd December 2010, 01:17 PM
  2. From Hummer to horse carriage, a logical leap ...
    By waseem1963 in forum Photo Gallery
    Replies: 9
    Last Post: 16th April 2010, 11:30 PM
  3. Dil Ka Mamla ...
    By ~*hiway*~ in forum Design Poetry
    Replies: 19
    Last Post: 16th August 2009, 03:45 PM
  4. Frog Leap (New IQ Game)
    By Rahym.Zulfiqar.Aly in forum PC Games
    Replies: 2
    Last Post: 11th August 2009, 02:36 PM
  5. GEO Mamla
    By TheMask in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 15
    Last Post: 9th April 2007, 10:14 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •