شعیب اخترٹورنٹو کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل
لاہور: پی سی بی نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو ٹورنٹو کپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کر کے ان کا پاسپورٹ کینیڈین ہائی کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر شعیب اختر سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کر کے جمعے کو وطن واپس پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنا پاسپورٹ پی سی بی کے ہیڈکوارٹر قذافی سٹیڈیم بھیجا جہاں سے اسے کینیڈا کے ویزے کے لئے اسلام آباد میں کینڈین ہائی کمیشن کو بھجوا دیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی نمائندگی کرنیوالے شعیب اختر قومی ٹوئینٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں فارم اور فٹنس ثابت کرکے ٹورنٹو کپ کے لئے حتمی پندرہ رکنی سکواڈ میں جگہ بناسکتے ہیں۔
Bookmarks