گواہی
عبد ﷲ بن محمد مسندی، ابوروح حرمی بن عمارہ، شعبہ، واقد بن محمد، ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ اس بات کی گواہی نہ دینے لگیں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد ﷲ کے رسول ہیں اور نماز پڑھنے لگیں اور زکوۃ دیں، پس جب یہ کام کرنے لگیں تو مجھ سے ان کے جان ومال محفوظ ہوجائیں گے، علاوہ اس سزا کے جو اسلام نے کسی جرم میں ان پر مقرر کردی ہے، اور ان کا حساب (و کتاب) ﷲ کے ذمے ہے-
[CENTER][IMG]http://i41.tinypic.com/2r7yrer.gif[/IMG][/CENTER]
[CENTER]میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔[/CENTER]
Bookmarks