ThaNKS Pe Click karen..
نئی جمہوریحکومت کا انتخابات اب محض چند دن کے فاصلے پر رہ گیا ہے۔ پاکستان کے ان الیکشنز پر صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کی بھی گہری نظر ہے۔ پاکستان کے خیر خواہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت کا وہ ننھا پودا جس نے پاکستان میں جڑیں پکڑنا شروع کی ہیں، آئندہ آنے والے برسوں میں ایک تناور درخت بن جائے جس کی چھاؤں میں پاکستان کے سبھی مسائل حل کیے جا سکیں۔ ان انتخابات پر نظر رکھنے والے بیرون ِ ملک پاکستانیوں میں ایک ایسے پاکستانی بھی شامل ہیں جنہوں نے الیکشنز کے حوالے سے کچھ دلچسپاور منفرد کرنے کا سوچا۔ ہم بات کر رہے ہیں امریکی ریاست ورجینا میں آئی ٹی کے شعبے سے منسلک تحماس بیگ کی، جنہوں نے پاکستان کے انتخابات کے لیے ایک نئی ’موبائل ایپ‘ بنائی ہے۔ ایک ایسی موبائل ایپ جس میں آپ کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔ یوں اب الیکشنز سمٹکر آپ کے سمارٹ فون پر آگئے ہیں۔ ہم نے تحماس سے اسی سلسلے میں گفتگو کی کیونکہ ہم پاکستان کے انتخابات کے بارے میں بنائی جانے والی اس پہلی ایپ کے بارے میں تفصیلا جاننا چاہتے تھے جسے اینڈروائڈاور آئی فون پر بآسانی اور مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ تحماس کا کہنا تھا کہ یہ ایپ کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایپ پاکستان میںالیکشنز کے لیے بنائی گئی پہلی ایپ ہے اور اس سے پہلے کسی نے پاکستانی الیکشنز کے بارے میں کوئی ایپ نہیں بنائی ہے۔ دوسرا اس ایپ کوڈیزائن کرتے ہوئے ایک صارف کی پسند ناپسند اور ضروریات کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، انتخابی حلقوں اور امیدواران کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے پسندیدہ حلقے کو ’سیو‘ کرکے اس کے بارے میں ’الرٹس‘ حاصل کر سکتے ہیں۔ تحماس بیگ کے مطابق الیکشن کے موقعے پر نتائج ساتھ کے ساتھ ’اپ ڈیٹ‘ کیے جائیں گے۔
Andriod Download
Bookmarks