Results 1 to 2 of 2

Thread: شفاف جلد کيلئے چند نسخے

  1. #1
    Dua Rehman's Avatar
    Dua Rehman is offline Junior Member
    Last Online
    15th May 2013 @ 03:25 PM
    Join Date
    05 May 2013
    Location
    Karachi
    Age
    30
    Gender
    Female
    Posts
    20
    Threads
    11
    Credits
    0
    Thanked
    6

    Arrow شفاف جلد کيلئے چند نسخے

    اردو شاعري ميں چاند سے روشن چہرے کي ہي نہيں بلکہ عمدہ جلد کي بھي خوب تعريف کي گئي ہے- اور کيوں نہ کي جائے جبکہ يہ دوسروں پر براہ راست اثر ڈالتي ہے- روزمرہ غذا سے لے کر سونے اور بيدار ہونے کے معمولات بھي انساني جلد پر اثرات مرتب کرتے ہيں - حتيٰ کہ دل کے اندر پنپنے والے بغض اور کينا کو بھي سياہي کي شکل ميں محسوس کيا گيا ہے- اسي پر موقوف نہيں بلکہ جسم کا وہ حصہ جو کھلا رہتا ہے اور موسم کے سردو گرم کو زيادہ برداشت کرتا ہے ‘ڈھکے ہوئے حصے کے مقابلے ميں زيادہ بھدا محسوس کيا گيا ہے- علم طب متفق ہے کہ نارمل، خشک، چکني اور کمبي نشين جلد نارمل جلد نہ تو زيادہ چکني ہوتي ہے اور نہ ہي زيادہ خشک خشک جلد کھردري اور بے رونق ہوتي ہے- اس کي ليئر موٹي، چہرہ کے مسامات کھلے ہوئے اور چہرے پر لکيريں ہوتي ہے ايسي جلد پر جھرياں جلدي آ جاتي ہيں - چکني جلد زيادہ تر لوگ پسند نہيں کرتے جبکہ حقيقتاً يہ آئيڈيل جلد ہوتي ہے- وجہ صاف ہے کہ ايسي جلد ميں جھرياں بہت عرصے بعد پڑني شروع ہوتي ہيں - يہ الگ بات ہے کہ جلد پر چکنائي ہونے کي وجہ سے بار بار چہرہ دھونے کي ضرورت پڑتي ہے - چکني جلد کے مسامات کھلے ہوئے ہوتے ہيں اور جلد کا خيال نہ رکھنے پراس ميں بليک ہيڈز اور دانے بھي ہو جاتے ہيں - جلد اگر کہيں سے خشک اور کہيں سے چکني ہو يعني پيشاني اور ناک والا حصہ چکنا جبکہ بقيہ حصہ خشک ہو تو ايسي جلد کو کمبي نيشن يا ملي جلي کيفيت والي جلد کہا جائيگا- چہرے کي ساخت کي شناخت کے بعد ان مسائل کي طرف آتے ہيں جو چہرے کي خوبصورتي متاثر کرتے ہيں - بعض خواتين ہي نہيں بلکہ مرد حضرات کو بھي بليک ہيڈز کي شکايت ہوتي ہے- خواہ يہ ناک پر ہوں يا ہونٹوں کے اطراف ميں، يہ چہرے کي خوبصورتي کو بري طرح متاثر کرتے ہيں- ان بليک ہيڈوں سے چہرے کي چمک ختم ہو جاتي ہے- خصوصاً سورج کي روشني ميں يہ چہرے پر نماياں ہو جاتے ہيں- ويسے بھي يہ ايک طرح کے Dust کي طرح ہوتے ہيں يہ بليک ہيڈ مسامات بند کر ديتے ہيں - ان سے نجات حاصل کرنے کے چند آزمودہ طريقے ہيں - تھوڑا سا وقت نکال کر ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے ان بليک ہيڈز سے نجات پائي جا سکتي ہے اور نرم و ملائم جلد کا خواب پورا کيا جا سکتا ہے:
    * اگر آپ کي جلد چکني ہے تو صبح اٹھ کر آئينے کے سامنے جا کر کاٹن يا ٹشو کو گيلا کريں - اگر گرم پاني ميں گيلا کريں تو زيادہ بہتر ہے- پھر اس سے بليک ہيڈز صاف کر ليں ، يہ آسان حال ہے-
    *تھوڑے سے کارن فلور ميں انڈے کي سفيدي مکس کر کے پيسٹ بنائيں اوراسے بليک ہيڈز کي جگہ پر لگائيں - خشک ہونے کے بعد چہرے دھوليں - جلد چمک اٹھے گي-
    *کھانے کا سوڈا عرق گلاب ميں مکس کر کے ناک پر لگا ليں اور انگليوں کے پوروں سے ہلکے ہلکے مساج کريں اور پانچ منٹ بعد دھوليں - متاثرہ جگہ چمک اٹھے گي-
    *چہرہ دھونے کے بعد ٹونر ضرور استعمال کريں - اس کيلئے عرق گلاب بھي بہتر رہے گا ‘اس کا اسپرے استعمال کريں -
    *چہرہ دھونے کے بعد چہرے کے مزاج کے مطابق موئيسچرائزر استعمال کريں - چکني جلد کے لئے آئل کنٹرول موئيسچرائزر جب کہ خشک جلد کيلئے ڈرائي موئيسچرائز استعمال کريں -
    *چہرے پر دانے ہوں تو بھاپ لينا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے بھاپ کي بجائے نيم گرم پاني ميں صاف روئي بھگو کر چہرے پر لگائيں اور دانوں اور بند مسامات کو بھي اس سے پونچھ ليں - اس طرح فيشل کے دوران بھاپ لينے کا مقصد پورا ہو جائيگا-
    *فيشل کے دوران ماسک صاف کرنے کے ليے اسفنج کا استعمال بالکل نہ کريں يہ چہرے کيلئے مضر ہوتا ہے- اسفنج کے چھوٹے چھوٹے پورسس ميں بيٹھي ہوئي خفيف دھول آپ کے چہرے کو نقصان پہنچا سکتي ہے جو چہرے پر دانوں کا سبب بنتي ہے- اسفنج کي جگہ کاٹن يعني روئي کا استعمال کريں -
    *چکني جلد پر کسي بھي کلينزنگ لوشن، کريم يا مساج کريم کا مساج يعني مالش دو يا تين منٹ سے زيادہ ہرگز نہ کريں -
    *جلد پردانے نکلنے کي ايک اہم وجہ چہرے پر اسکرب، بيسن، ملتاني مٹي، جوکا آٹا، ابٹن يا کسي بھي کريم کي بے جار گڑہوتي ہے- ہميشہ ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کريں - اس کيلئے پانچ منٹ کا مساج کافي ہوتا ہے- ملتاني مٹي، بيسن يا ابٹن وغيرہ صاف کرتے وقت پہلے چہرہ پاني سے چھينٹوں سے ہلکا ہلکا گيلا کر ليں پھر گيلے ٹشو کو عرق گلاب ميں بھگو کر ہلکے ہاتھوں سے پونچھيں ليکن رگڑيں بالکل نہيں -
    *دھوپ ميں نکلنے سے پہلے سن بلاک ضرور استعمال کريں - باہر نکلنے سے آدھ گھنٹہ پہلے سن بلاک لگا ليں - ايسا سن بلاک استعمال کريں جس پر Sun Prtect Formula لکھا ہو- سن بلاک لگا کر اپني جلد کي مناسبت سے کسي اچھي کمپني کا کمپکٹ کيک لگائيں -
    *سن بلاک ڈھائي سے تين گھنٹے چہرہ پر رکھ سکتے ہيں اس کے بعد صاف کر لينا چاہئے- گھر سے باہر ہوں تو گيلے ٹشو سے صاف کر ليں - مندرجہ بالا طريقوں پر عمل کر کے آپ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد کي مالک بن سکتي ہيں -

  2. #2
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,910
    Threads
    482
    Credits
    148,896
    Thanked
    970

    Default

    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. چکني جلد
    By ~*SEEP*~ in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 2
    Last Post: 29th October 2022, 05:16 AM
  2. اپنے چہرے کی حفاظت کریں
    By ~*SEEP*~ in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 1
    Last Post: 29th September 2019, 05:23 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 21st August 2009, 08:36 PM
  4. جلد کی حفاظت
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 2
    Last Post: 21st August 2009, 07:28 PM
  5. خشک جلد
    By ~*SEEP*~ in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 0
    Last Post: 18th January 2009, 05:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •