السلام علیکم
امید ہے کہ تمام ممبرز خوش اور خیریت سے ہونگے
آج بہت دنوں بعد اردو رسم الخط میں لکھنے کا موقع ملا ہے اس لئے غلطیاں معاف فرمائیے گا
تمام ایچ ٹی سی وائلڈفائر یوزرس کیلئے ایک خوشخبری لے کر آیا ہوں اب وہ اپنے موبائل کا اینڈرائیڈ ورژن 2.1 یا 2.2 کے بجائے 2.3 بھی کر سکتے ہیں اور وہ بھی بہت آسانی سے
یہ روم میں خود بھی صبح سے استعمال کر رہا ہوں اب تک مجھے کوئی بگ نہیں ملا
خیر اب روم کی طرف آتے ہیں
یہ روم سیانوجین 7 پر بنا ہوا ہے اور صرف ایچ ٹی سی وائلڈفائر
A333
والوں کیلئے ہے وائلفائر ایس والے رسک مت لیں
اسکرین شوٹس
یہ تمام اسکرین شوٹس میں نے خود لئے ہوئی ہیں
اس کے علاوہ بھی بہت ہی تبدیلیاں کی گئی ہیں
اس روم کو روٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ پہلے سے ہی روٹڈ ہے اور سوپر یوزر انسٹالڈ ہے
تمام گوگل کی ایپس ڈیلیٹ کردی کئی ہیں انہیں بھی انسٹال کرنے کا طریقہ انشااللہ اگلے تھریڈ میں بتاؤں گا
ROM LINK
اس روم کو انسٹال کرنے کیلئے اس تھریڈ کے مطابق عمل کریں لیکن آپ کا موبائل پہلے ہی روٹ ہونا چاہئے
Thread Link
انشااللہ جلد ہی اینڈرائیڈ 4.0 کی بھی روم کا ریوو دوں گا
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا
اللہ حافظ
Bookmarks