السلام علیکم
امید ہے کہ تمام ممبرز خیریت سے ہونگے اور خوش ہونگے
اکچر یوزرس یہاں پر اینڈرائیڈ اسٹوک روم یعنی فیکٹری ڈیفلٹ او ایس استعمال کر رہے ہونگے
اب آپ کسٹم روم یعنی موڈیفائڈ روم بھی استعمال کرسکتے ہیں جس میں گرافکس چینج کردی جاتی ہیں اور غیر ضروری ایپلیکیشنز بھی ریمو کردی جاتی اور اس کے علاوہ بھی بہت ہی موڈیفیکیشن روم بنانے والے اپنے حساب سے کرتے ہیں
روم دراصل اینڈرائیڈ کے اوپریٹنگ سسٹم کو کہا جاتا ہے جیسے ہم اپنے پی سی یا لیپٹوپ میں ونڈوز اور میک لینکس وغیرہ کرتے ہیں اسی طرح اینڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم کو روم کا نام دیا گیا ہے
کسی بھی موبائل کے روم کیلئے اپنے موبائل کا نام نیچے پوسٹ کریں انشااللہ میری پوری کوشش ہوگی کہ آپ کو کوئی بہترین روم دوں
لیکن آپ کوئی بھی روم انسٹال کرنے سے پہلے پرانی روم کا بیک اپ ضرور لے لیں
اور اس کے علاوہ بھی روم کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ ہو یا کوئی سوال ہو پوچھ لیں انشااللہ جلد سے جلد آپ کا مسئلہ حل کروادوں گا
شکریہ
Bookmarks