اسٌلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ؛

تین کاموں میں جلدی کرنے کا حکم ہے
۔جب نماز کا وقت ہو جاے تو نماز ادا کرنے میں جلدی کریں
۔جب جوڑ کا رشتہ مل جاءے تو نکاح میں جلدی کریں
-جب انتقال ہو جائے تو دفنانے میں جلدی کریں

پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں کے آنے سے پہلے غنیمت جانو

-صحت کو بیماری آنے سے پہلے
-بے فکری کو پریشانی آنے سے پہلے
-خوشحالی کو غربت آنے سے پہلے
-جوانی کو بڑھاپا آنے سے پہلے
-زندگی کو موت آنے سے پہلے


تین موقعوں پر کوئ کسی کو یاد نہیں کرے گا

-اعمال کے تلنے کے وقت
-اعمال نامہ ملنے کے وقت
-پل صراط پر گزرنے کے وقت جب کے وہ رکھا جاے گا جہنٌم کے اوپر۔ ہر شخص اپنے ایمان کی روشنی میں اس پل سے گزرے گا


آخرت کے پانچ سوال


-عمر کہاں خرچ کی
-جوانی کہاں گنوائ
-کیا دینی علم حاصل کیا اور کہاں خرچ کیا
-مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا


جب کوئ قوم پانچ کام کرنے لگے
-جب کسی قوم مین بے حیائ کے کام کھلم کھلا ہونے لگیں گے تو نت نئ بیماریاں عام ہو جائنگی(اور اچانک اموات زیادہ ہو جائنگی
-جب کوئ قوم ناپنے تولنے میں کمی کرنے لگے گی تو قحط ،رزق کی تنگی اور حاکموں کے ظلم میں مبتلا ہو جائگی
-جب کوئ قوم زکواۃ دینا بند کرے گی تواس پر سے بارش روک دی جائگی
-جب کوئ قوم وعدہ خلافی کرنے لگے گی تو اس پر اللہ مسلٌط کردے گا دشمن کو غیر قوم سے
-جب تمہارے ائمہ کتاب اللہ کے خلاف فیصلے کرنے لگیں تو انکا خوف آپس میں پھیل جائگا۔