.آئی ٹی وزیرکی گوگل کو وارنگ.
.قابل اعتراض مواد پر نئی آئی ٹی وزیر کی گوگل کو وارننگ.
.پاکستان نے دنیاۓ انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کو خبردار کیا کہ اگراسنے توہین رسالت اور دیگر قابل اعتراض مواد یوٹیوب سے نہ ہٹایا توپورے ملک میں اسکی ویب سائٹ کو بلاک کردیاجائے گا .
.یہ انتباھ پاکستان ک انفارمیشن ٹکنالوجی کی نئی وفاقی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے اپنا چارج سمبھالنے کے بعد جاری کیا..
.انھوں نے کہا کہ اگر گوگل قابل اعتراض مواد نہ ہٹانے کے موقف پر قائم رہا تو پھر ہم پاکستان میں آخری اقدام کے طور پر گوگل مقمل طور پر بلا ک کردینگے..
.6.
.یوٹیوب پر عائد پابندی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انوشہ رحمان نےکہاکے توقع ہیکہ گوگل انتظامیہ نو منتخب حکومت کی بات پر کان دھرے گی .
.واضع رہے کہ توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم یوٹیوب پر ریلیز ہونے پر پاکستان میں گذشتہ برس ستمبر میں گوگل کی وڈیوشیئرنگ سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد کردی تھی.
.یاد رہے کے گذشتہ سال دسمبر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کیجانب سے گوگل سے ایسا ہی مطالبہ کیا گیا تھا لیکن گوگل ایک خط کے زریعے حکومت پاکستان کو با ضابطہ طور پر آگاھ کرتے ہوۓ کہا تھا کے حکومت پاکستان سے اس بارے میں کوئی معاہدھ نہیں.
.حکومت پاکستان نے گوگل کے ادارے سے ایک خط کے ذرعے مطالبہ کیا تھا کے توہین آمیزفلم کو یوٹیوب سے فوری طور پر ھٹایا جاۓ.
.اس وقت سرکاری زرایع نے یہ اطلاع دی تھی کہ گوگل کیجانب سے واضح جواب کے بعد وزارت خارجہ داخلہ اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور قانون نے اس حوالے سے معاہدے کے مسودے پر کام شروع کردیا تھا.
.یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مسودے کی تکمیل پر اسکی قابینہ سے منظوری لی جائے گی اور اسکے بعد مسودھ گوگل کو بجھوایا جاۓ گا. لیکن اس مسودے کا کیا بنا ؟
اور قابینہ سے اسکی منظوری کیوں نہیں لی گئ ؟ اس حوالے سے تا حال کوئ مصدقہ اطلاع موجود نہیں .
Bookmarks