انڈیا پاکستان کے میچ کے حوالے سے آج ایک انعامی تھریڈ ونر رینک کو جیتنے کا پوسٹ کیا گیا ہے ، اس ہی سلسلے میں یہ ایک اور تھریڈ آپ سب کے لئے اور درست جواب دینے والے کو میری جانب سے موبائل بیلنس حاصل ہوگا ایک سو روپے کا۔ تو سوال یہ ہے کہ ؟15 جون 2013 کو کھیلے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے معرکے یعنی میچ میں پاکستان کا اسکور کیا رہے گا ؟؟؟
سوال پھر دہرادیتا ہونکہ
پاکستانی ٹیم کتنے رنز بناسکے گی اس میچ میں ؟؟؟؟
سوال تھوڑا مشکل ہے مگر جس ممبر کا بھی پہلا ریپلائے بالکل درست جواب پر مشتمل ہوگا وہ موبائل بیلنس جیت جائے گا اور اس مقابلے میں ٹیم ممبرز ، وی آئی پیز ، آئی ٹی دنیا ونر رینک ہولڈر سب حصہ لے سکتے ہیں،،مگر واضح رہے کہ ہر ممبرز صرف اور صرف ایک ہی ریپلائے کرسکتا ہے ، کسی بھی ممبر نے دوسرا ریپلائے کیا یا اپنا ریپلائے دینے کے بعد پوسٹ کو ایڈیٹ کیا تو وہ مقابلے سے خارج ہوجائے گا امید ہے آپ سب کو کلیئر ہوگیا ہوگا ۔ اپنی اپنی دعائوں میں سب کو یاد رکھئے اور اپنے اس بھائی کو ضرور یاد رکھئے کہ دعائوں کی اشد ضرورت مجھے ہمہ وقت رہتی ہے شکر گزار رہونگا جزاک اللہ ۔
نوٹ: میں شکر گزار ہوں اس تھریڈ کی پرمیشن کے لئے آئی ٹی دنیا منیجمنٹ کا اور یہ تھریڈ 14 جون تک اوپن رہے گا اور 15 جون کی صبح کلوز ہوجائے گا ۔ اسکور صرف اور صرف ایک ہوگا یعنی جیسے 212 تو اگر پاکستانی ٹیم 215 یا 210 بھی کرگئی تو جواب دینے والا جیت جائے گا (کچھ تو آسان کردو اپ لوگوں کے لئے ) ہوگا اس لئے سوچ سمجھ کر کوئی ایک ہی فیگر ریپلائے میں دینا ہوگا شکریہ۔
Bookmarks