Results 1 to 12 of 12

Thread: شاہ عبد العزیز کی حاضر جوابی

  1. #1
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default شاہ عبد العزیز کی حاضر جوابی

    شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کی حاضر جوابی



    دلی سے سلطان جی کی درگاہ کو جو سیدھی سڑک جاتی ہےاس پر دلی دروازے سے نکلتے ہی جیل خانہ ہے جیل خانہ کے سامنے نیا قبرستان ہے اور جیل خانہ کے پیچھے ایک پرانا قبرستان ہےاس پرانے قبرستان کی مسجد میں کٹہرے کے اندر شاہ ولی اللہ ؒ کا خان دان مدفون ہے۔شاہ ولی اللہ کے والد شاہ عبدالرحیم ؒاور شاہ ولی اللہ ؒ کے بیٹے شاہ عبدالعزیز ؒ شاہ رفیع الدینؒ اور شاہ عبدالقادرؒ اور دوسرے بہت سے عزیز واقارب مدفون ہیں۔اسلامیان ہند کی آٹھ سو سالہ تاریخ میں جو غیر معمولی عالم اور مقدس ہستیاں گزری ہیں یہ حضرات ان میں سے تھے۔اوران کی یہ خصوصیت اور قابل خیال ہے کہ شاہ عبدالرحیمؒ نے عمل اور تقدس کا جو سلسلہ شروع کیا وہ کئی نسلوں تک قائم رہا ، لیکن شاہ ولی اللہؒ وہ بزرگ ہیں جنہیں امام کا درجہ دیا جاتا ہے اور ان کی تمام تصانیف پوری دنیا میں پڑھی جاتی ہیں۔ان کا فارسی کو ترجمہ قرآن پاک بہت مقبول ہے۔ان کے ایک بیٹے شاہ رفیع الدینؒ نے قرآن پاک کو ترجمہ اردو میں کیا اور دوسرے بیٹے شاہ عبدالقادرؒ نے قرآن پاک کا با محاورہ اردو ترجمہ کیا۔تیسرے اور بڑے بیٹے شاہ عبدالعزیز ؒ ہیں جو ۱۱۵۹؁ھ میں پیدا ہوئے،علم وفضل اور تقدس میں باپ کے ہم مرتبہ تھے،اور ذہانت و طباعی میں جواب نہ رکھتے تھے۔ان کی حاضر جوابی دلی میں ابھی تک نقل ہوتی چلی آئی ہے میں ان میں سے چند کو یہاں پیش کرتا ہوںجن کو علمی اور دینی لطیفے بھی کہا جا سکتا ہے۔
    (۱):مسٹر مٹکف نامی کوئی انگریز حضرت شاہ صاحب ؒ کے زمانہ میں کسی بڑے عہدے پر فائز تھا ،اس کے یہاں ایک پادری آکر ٹھہرا ،مسٹرمٹکف نے پادری سے کہا شاہ صاحب ؒ کو ہراؤ تو جانیں۔اگر ہرا دو تو تمہیں دوہزار روپیہ دوں گا ورنہ دو ہزار روپیہ مجھے دینا پادری راضی ہوگیا ،اور شاہ صاحب کے یہاں پہنچا ،شاہ صاحب نے کہا فرمائے جو فرمانا ہے؟
    پادری نے کہا میں اپنی بات کا معقول جواب چاہتا ہوں،منقولی اور کتابی نہیں چاہتا،شاہ صاحب نے کہا منظور ہے، کسی کتاب کا نام نہیں لوں گا ،
    پادری نے پوچھا:یہ کیا ماجرہ ہے،آپ کے پیغمبر اللہ کے محبوب ہیں اور امام حسینؓ ان کے نواسے،جنہیں وہ بہت چاہتے تھے،پھر اللہ نے یہ کیسے گوارہ کرلیاکہ محبوب کا محبوب شہید کردیا گیا،نہ اللہ نے خود پرواہ کی اور نہ اللہ کے محبوب ﷺ نے توجہ دلائی
    شاہ صاھب نے فرمایا :ہمارے پیغمبر ﷺ نے توجہ دلائی تھی،لیکن اللہ نے جواب دیا میاں تمہیں اپنے نواسے کی پڑی ہے یہاں کمبختوں نے میرے بیٹے ( عیسیٰ علیہ السلام) کو سولی پر چڑھادیاہے
    (۲):ایک شخص نے ایک مسئلہ دریافت کیا :حضور یہ پیشہ ور طوائفیں مریں تو ان کی نماز جنازہ پڑھنی چاہئے یا نہیں؟
    شاہ صاحب نے فرمایا :ان کے یہاں جانے والے اور ان سے ناجائز تعلق رکھنے والےمردوں کی نماز جنازہ پڑھتے ہو؟ سائل نے کہا ،ان کی تو پڑھتے ہیں ! شاہ صاحب نے فرمایا : تو ان طوائفوں نے ان سے بڑھ کر کون سا قصور کیا کہ انہیں نماز جنازہ سے محروم رکھا جائے۔
    (۳):دہلی کا ریزیڈنٹ شاہ صاحب سے ملنے آیا اور باتوں باتوں میں کہنے لگا،جناب میں نے ایک سوال کئی عالموں سے کیا،کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا،آپ بھی غور کیجئے، سوال یہ ہےکہ ایک مسافر راستہ بھول گیا،اس نے دیکھا کہ ایک شخص سامنے پڑا سو رہا ہےاور ایک شخص اس کے برابر بیٹھا ہے۔اب مسافر جاگتے سے راستہ معلوم کرے یا سوتے سے؟
    شاہ صاحب سوال کی تہ تک پہونچ گئے ،سوتے سے مراد حضرت محمد ﷺ تھےاور جاگتے سے مراد حضرت عیسی السلام ،شاہ صاحب نے فوراً جواب دیا وہ جاگنے والا خود اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ سونے والا اٹھے تو اس سے راستہ معلوم کرے، مسافر کو چاہئے کہ وہ بھی سونے والے کا اٹھنے کا انتظار کرے۔
    (۴):ایک شخص نے عرض کیا ’’ محفل رقص و سرود میں انسان رات بھر جا گتا رہتا ہے ،لیکن عبادت میں اس کو نیند آنے لگتی ہے،اس کی کیا وجہ ہے؟شاہ صاھب نے فرمایا دو پلنگ ہوں ایک پلنگ پر پھول بچھا دئے جائیں اور دوسرے پر کانٹے ،تو نیند کس پر آئے گی ،اس نے کہا پھول والے پرپلنگ پر ،فرمایا بس رقص وسرود کی محفل کی مثل کانٹوں والے پلنگ کی ہے اور اللہ کے عبادت والے کی مثال پھول والے پلنگ کی ہے۔
    (۵):ایک سودا گر کو اپنی بیوی سے بہت محبت تھی لیکن بیوی کےباپ سے وہ کچھ نا خوش تھا ،وہ سوداگری کے لیے سفر پر جانے لگاتو بیوی کو تاکید کردی کہ اگر باپ کے گھر گئی تو تجھ کو طلاق،اتفاق کی بات اسی اثناء میں بیوی کے والد کا انتقال ہوگیا،سودا گر کی بیوی کیا کرتی اس سے رہا نہ گیا اور اور وہ باپ کے گھر جا پہنچی،سودا گر آیا تو پریشان ہوا کہ بیوی خواہ مخواہ ہاتھ سے چل دی۔جس عالم سے بھی فتویٰ معلوم کرتا سب یہی کہتے طلاق ہوگئی ۔شاہ صاحب کے سامنے بھی یہ مسئلہ آیا توپ نے برجستہ فرمایا طلاق نہیں ہوئی اس لیے کہ باپ کے مرنے کے بعد وہ گھر باپ کا کہاں رہا وہ تو اس کا ہی گھر ہوگیا ،سوداگر کی بیوی اپنے باپ کے گھر نہیں گئی بلکہ اپنے گھر گئی،پھر طلاق کیسی؟
    (۶)ایک انگریز نے شاہ صاحب سے سوال کیا کہ’’ ہماری قوم کے سینکٹروں آدمی ایک جگہ جمع ہوجائیں تو ایک رنگ اور ایک روپ کے نظر آئیں گے لیکن آپ کی قوم میں کوئی کالا کوئی گورا کوئی ساؤنولا ایسا کیوں ‘‘
    شاہ صاحب نے فرمایا :’’گدھے سب یکساں ہوتے ہیں اور گھوڑے مختلف ہوتے ہیں کوئی سبزہ کوئی نقرہ،کوئی سرمائی۔

  2. #2
    Join Date
    09 Oct 2012
    Location
    new location la
    Gender
    Male
    Posts
    4,687
    Threads
    68
    Thanked
    52

    Default



  3. #3
    jadoon811's Avatar
    jadoon811 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th May 2020 @ 01:55 PM
    Join Date
    28 Jul 2012
    Location
    Islamabad
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    1,018
    Threads
    21
    Credits
    83
    Thanked
    64

    Default

    Great sharing.....

  4. #4
    aqigee is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd January 2024 @ 12:58 AM
    Join Date
    23 Sep 2012
    Location
    Bahawalpur
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    279
    Threads
    27
    Credits
    1,174
    Thanked
    12

    Default

    wah

  5. #5
    Niaz Bozdar's Avatar
    Niaz Bozdar is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2021 @ 08:00 AM
    Join Date
    01 Feb 2013
    Location
    Tando Adam pak
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    8,638
    Threads
    209
    Credits
    338
    Thanked
    556

    Default

    nice brother

  6. #6
    Join Date
    16 Aug 2008
    Location
    faisalabad
    Gender
    Male
    Posts
    43
    Threads
    8
    Thanked
    2

    Default

    bhoat ala

  7. #7
    MOHAMMEDIMRAN's Avatar
    MOHAMMEDIMRAN is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2016 @ 11:52 AM
    Join Date
    19 Dec 2008
    Posts
    2,722
    Threads
    161
    Credits
    1,056
    Thanked
    313

    Default

    KYA BAAT HAI..
    Bohat umdah
    Sallallahu Alaa Muhammed, Sallallahu Alaihi Wasallam..

  8. #8
    Abdul757's Avatar
    Abdul757 is offline Senior Member+
    Last Online
    6th November 2021 @ 11:07 AM
    Join Date
    24 Jul 2012
    Location
    parion k shaher
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    376
    Threads
    48
    Credits
    1,271
    Thanked
    10

    Default

    bahut alaa

  9. #9
    Mukhtar Rind's Avatar
    Mukhtar Rind is offline Advance Member
    Last Online
    16th March 2023 @ 04:43 PM
    Join Date
    25 Aug 2013
    Location
    Balochistan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,468
    Threads
    70
    Credits
    95
    Thanked
    254

    Default

    Good sharing

  10. #10
    Ruhaab is offline Senior Member+
    Last Online
    17th May 2019 @ 01:14 AM
    Join Date
    04 Aug 2013
    Gender
    Male
    Posts
    56
    Threads
    1
    Credits
    255
    Thanked
    6

    Default

    Subhan Allah

  11. #11
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    good sharing

  12. #12
    UMAR_DRAZ's Avatar
    UMAR_DRAZ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd December 2019 @ 02:43 PM
    Join Date
    16 Jul 2013
    Location
    Jabbi khushab
    Gender
    Male
    Posts
    1,681
    Threads
    25
    Credits
    1,836
    Thanked
    153

    Default

    Nice post

Similar Threads

  1. مغل شہزادیاں
    By *Xpert~Baba* in forum General Knowledge
    Replies: 12
    Last Post: 4th April 2020, 07:43 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 20th September 2009, 03:32 AM
  4. خود کشی کرنا
    By imran sdk in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 12th April 2009, 09:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •