السلامُ علیکم دوستو!۔
اُمید ہے کہ تمام احباب بخیروعافیت ہونگے
آج ایک اہم مسلہ لے کر حاضر ہوا ہوں اور مجھے اُمید ہےکہ یہ مسلہ اُس وقت تک ہی مسلہ ہے جب تک میں سر کھپا رہا ہوں ،آپ دوستوں کےپاس پہنچ کر یہ مسلہ ،مسلہ نہیں رہے گا ان شاٗاللہ۔
مسلہ یہ ہے کہ کچھ ہی دنوں میں میری ملازمت کی زمہ داریاں تبدیل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مجھے آفس کا سسٹم تبدیل کرنا پڑے گا لیکن اب مسلہ یہ ہے کہ عرصہ پانچ سال سے میں اس سسٹم پر کام کر رہا ہوں جس پر میری اپنی زاتی لاتعداد فائلیں موجود تھیں جو کہ مختلف فارمیٹس میں تھیں اب چونکہ مجھے یہ سسٹم چھوڑنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ میرا تمام ڈیٹا جو مختلف وقتوں میں ڈیلیٹ ہوتا رہا ہے وہ کسی بھی طرح سے ری کور نہ ہو لیکن ہارڈ ڈرائیو کو تین مرتبہ فارمیٹ کرنے کے باوجود جب یہ تصویر والے ڈیٹا ریکور سے ڈیٹا ریکور کیا تو تمام ڈیٹا ریکور ہوگیا۔
Name:  Data Recover.bmp
Views: 157
Size:  86.2 KB
بے شک یہ ڈیٹا ریکور بہت عمدہ سوفٹ وئیر ہے لیکن اس وقت اس کی عمدگی نے مجھے پریشان کر رکھا ہے کہ اگر میری جگہ آنے والے فرد نے یہی سوفٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے ریکوری کی تو میرا پرسنل ڈیٹا ریکور ہوجائے گا۔
مہربانی فرما کر کوئی ایسا سوفٹ وئیر بتائیں جس سے ہارڈ ڈرائیو کی پارٹیشنز فارمیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا دوبارہ ریکور نہ ہوو۔
اُمید ہےکہ احباب جلد توجہ دیں گے شکریہ