میٹھے دہی بڑے
اجزاء:میدہ ایک پیالی
دہی:ڈیڑہ پیالی
زردے کا رنگ :آدھا چائے کا چمچ
چینی:ایک پیالی
پانی آدھی پیالی
آئل تلنے کے لئے
کھٹا دہی :حسب ضرورت
ترکیب:
دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں میدہ اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔چار سے پانچ گھنٹے کے لئے ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں تین سے چار منٹ آئل گرم کریں۔میدے کو ایک مرتبہ اور اچھی طرح پھینٹ لیں اور سالن نکلانے والے چھوٹے گول چمچ کی مدد سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے گرم گھی میں تلنے کے لئے ڈال دیں اور اچھی طرح گولڈن براءون ہو جائں تو نکال لیں ۔ پانی میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں شیرے میں بڑے ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے ڈھک دیں اور فریش کریم کے ساتھ سرو کریں ۔
اب دیں مجھے اجازت اللہ حافظ
آپکا بھائی : مجتبیٰ ملک
Bookmarks