ہم میں سے اکثر لوگ وزن کنٹرول کرنے کے لئے ناشتہ نہیں کرتےحالانکہ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہئے کہ ناشتہ کے دوران کھائ گئ کیلوریز دن کے مختلف کاموں کے دوران استعمال ہو جاتی ہیں جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے کے دوران حاصل ہونے والی کیلوریز کا زیادہ حصہ جسم کے مختلف حصوں میں ہی جمع ہو جاتا ہے- علاوہ ازیں ناشتہ نہ کرنے کے نتیجے میں غیر ضروری جنک قسم کی چیزیں زیادہ کھائ جاتی ہیں جو وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہیں-
دن کےبھرپور آغاز کے لئے ایک اچھا ناشتہ بہت ضروری ہے - اور ناشتہ کرنے کے بعد ہم زیادہ چاک و چوبند اور بہتر طریقے سے اپنے کام انجام دیتے ہیں- جبکہ ناشتہ نہ کرنے کے نتیجے میں ہم تساہلی، چڑچڑاپن اور غصہ کا شکار ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے ہماری کارکردگی متاثر ہوتی ہے-
Bookmarks