السلام علیکم
اُمید ہے تمام اراکین بخیروعافیت ہونگے
تقریباً پانچ سال قبل گوگل نے اپنے سیل فون پلیٹ فارم کیلئے انڈرائیڈ مارکیٹ کے نام سے ایک اپلیکیشن سٹور متعارف کروایا تھا۔جسے آج کل گوگل پلے کے نام سے جانا جاتا ہے
[IMG]http://i1304.***********.com/albums/s521/ridau/3_zps09a1d1cf.png[/IMG]
گذشتہ دنوں پلے سٹور دُنیا میں کسی بھی ایپلیکیشن سٹور میں سب سے زیادہ اپلیکیشن رکھنے والا سٹور بن گیا ہے
ایک محتاط اندازے کے مطابق گوگل پلے میں اس وقت ایک ملین ایپس سے زائد ایپس موجود ہیں
گوگل پلے کا قریب ترین حریف ایپل کا ایپ سٹور ہے جو اس وقت نو لاکھ +ایپس کا حامل ہے
[IMG]http://i1304.***********.com/albums/s521/ridau/1_zps56159c9c.png[/IMG]
اعدادو شمار کے مطابق گوگل پلے سے ڈاونلوڈ کی جانے والی ایپس کی تعداد پچاس بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔اور ڈیویلپرز پہلے کی نسبت اڑھائی گُنا زیادہ منافع کما رہے ہیں۔اس ساری ترقی کی مین وجہ صاف ظاہر ہے کہ انڈرائیڈ اب ایک بہت وسیع پلیٹ فارم بن چُکا ہے ،بہت سی کمپنیز انڈرائیڈ سمارٹ فون بنا رہی ہیں اور انڈرائیڈ کسی بھی ایپ کو سب سے پہلے ریسیو کرتا ہے،
سب سے زیادہ تیزی اس وقت سے دیکھنے میں آئی جب گوگل نے سرچ انجن میں پلے نامی بٹن کا اضافہ کیا پے
جب کی ایپل ڈیوائسز صرف ایک کمپنی بناتی ہے لہذا اس کی کم ہونے کی وجہ انڈرسٹوڈ ہے
[IMG]http://i1304.***********.com/albums/s521/ridau/2_zps901219a9.png[/IMG]
Bookmarks