Results 1 to 4 of 4

Thread: صدقہ فطر اور اس کے مسائل (حافظ محمد زبیر راز&#

  1. #1
    ZubairRazi's Avatar
    ZubairRazi is offline Advance Member
    Last Online
    4th February 2024 @ 12:02 AM
    Join Date
    18 Mar 2012
    Location
    Daska
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    695
    Threads
    168
    Credits
    395
    Thanked
    20

    Default صدقہ فطر اور اس کے مسائل (حافظ محمد زبیر راز&#

    سُبْحَانَكَ اَللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَّاإِلهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَ أَتُوبُ إِلَيْكَ
    تو پاک ہے اے اللہ اور میں تیری حمد کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔
    ---~---
    اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
    اے اللہ ، میں عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں دجال مسیح کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور میں زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پنا ہ چاہتا ہوں۔اے اللہ ، میں گناہ اور قرض سے تیری پنا ہ چاہتا ہوں۔
    صدقہ فطر کسے کہتے ہیں؟
    جواب:
    صدقہ فطر مالی انفاق ہے جس کا حکم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ سے پہلے اس سال دیا جس سال رمضان کا روزہ فرض ہوا۔ صدقہ فطر غریبوں اور مسکینوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کو فطرانہ بھی کہتے ہیں۔ اس کا ادا کرنا ہر مالدار شخص کے لئے ضروری ہے تا کہ غریب اور مسکین لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ علاوہ ازیں صدقہ فطر روزے دار کو فضول اور فحش حرکات سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ فطر کو اس لئے فرض قرار دیا ہے کہ یہ روزہ دار کے بیہودہ کاموں اور فحش باتوں کی پاکی اور مساکین کے لئے کھانے کا باعث بنتا ہے۔
    صدقہ فطر کے فوائد کیا ہیں؟
    جواب:
    صدقہ فطر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں :
    1. صدقہ فطر ادا کرنے سے حکم شرعی پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
    2. صدقہ فطر روزوں کو کمی کوتاہی سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔
    3. صدقہ فطر دینے سے عید کے دن ناداروں اور مفلسوں کی کفالت ہو جاتی ہے، اسی لئے اس کی ادائیگی کا صحیح وقت عید الفطر سے پہلے ہے۔
    واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
    شرعی اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار کتنی مقرر ہے؟
    جواب:
    : صدقہ فطر گیہوں یا گیہوں کا آٹا آدھا صاع اور جو یا جو کا آٹا یا کھجور ایک صاع دیں۔ موجودہ وزن میں ایک صاع کا وزن چار کلو اور تقریباً چورانوے گرام ہے اور آدھا صاع دو کلو اور تقریباً پینتالیس گرام کا بنتا ہے۔
    اگر فطرانہ میں اس مقدار کے برابر قیمت دے دی جائے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ محتاجوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ صدقہ فطر اجتماعی طور پر کسی ایک محتاج کو بھی دیا جا سکتا ہے۔
    کیا رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینا جائز ہے؟
    جواب:
    جی ہاں! رشتہ داروں مثلاً بھائی، بہن، چچا، ماموں، خالہ وغیرہ کو صدقہ فطر دینا جائز ہے لیکن اپنی اولاد کو یا ماں باپ، نانا، نانی اور دادا، دادی کو زکوٰۃ اور صدقہ فطر نہیں دے سکتے۔ علاوہ ازیں شوہر بیوی کو یا بیوی شوہر کو بھی صدقہ فطر نہیں دے سکتی۔

    جو شخص روزہ نہ رکھے کیا اس پر بھی صدقہ فطر واجب ہے؟
    جواب:
    صدقہ فطر واجب ہونے کے لئے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اگر کسی عذر مثل : سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ اﷲ بلا عذر بھی روزہ نہ رکھا تب بھی صدقہ فطر واجب ہے۔
    شرعی اعتبار سے صدقہ فطر کی مقدار کتنی مقرر ہے؟
    جواب:
    : صدقہ فطر گیہوں یا گیہوں کا آٹا آدھا صاع اور جو یا جو کا آٹا یا کھجور ایک صاع دیں۔ موجودہ وزن میں ایک صاع کا وزن چار کلو اور تقریباً چورانوے گرام ہے اور آدھا صاع دو کلو اور تقریباً پینتالیس گرام کا بنتا ہے۔
    اگر فطرانہ میں اس مقدار کے برابر قیمت دے دی جائے تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ محتاجوں کو اس سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ صدقہ فطر اجتماعی طور پر کسی ایک محتاج کو بھی دیا جا سکتا ہے۔
    سیدنا ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانو ں کے غلام ،آزاد،مرد عورت ،بچے اور بوڑھے سب پر صدقہ فطر فرض کیا ہے ایک صاع (تقریبا اڑھائی کلو )کھجوروں سے اور ایک صاع جو سے( اور صاع گندم سے )اور اس کے متعلق حکم دیا ہے کہ یہ فطرانہ نماز عید کے لئے جانے سے پہلے ادا کر دیا جائے ۔''(بخاری:١٥٠٣،مسلم:٩٨٤)

    عید سے ایک یا دو دن پہلے صدقہ فطر ادا کرنا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے ثابت ہے ۔(بخاری:١٥١١)

    صدقہ فطر میں جنس( گندم وغیرہ) دینی چاہئے یہ احادیث سے ثابت ہے عبداللہ بن احمد نے کہا کہ میں نے اپنے باپ امام احمد بن حنبل سے سنا ،آپ صدقہ فطر کی قیمت نکالنا مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے مجھے یہ ڈر ہے کہ اگر کوئی شخص قیمت دے گا تو اس کا صدقہ فطر ہی جائز نہیں ہو گا ''َ(مسائل عبداللہ بن احمد بن حنبل :٨٠٩)

    امام احمد سے کہا گیا کہ:''لوگ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ صدقہ فطر میں قیمت قبول کر لیتے تھے ''تو انھوں نے فرمایا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں !فلاں یہ کہتا ہے !''(السنن والمبتدعات ص٢٠٦)


    فائدہ : عورت نکاح سے پہلے اپنا صدقہ فطر خود ادا کرے گی۔امام ابن المنذر نے اس پر اجماع نقل کیا ہے۔ ( کتاب الاجماع : ١١٠)
    فائدہ : امام ابن المنذر فرماتے ہیں: '' اجماع ہے کہ جنین ( بطن مادر میں موجود بچے ) پر صدقہ فطر نہیں ۔ '' ( کتاب الاجماع : ١١١)

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا شرعی اعلان کر دیا ہے۔ دارالعلوم نعیمیہ کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں برس گندم کے حساب سے صدقہ فطر100 روپے، فدیہ صوم برائے 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے ہو گی۔ کھجور کے حساب سے صدقہ فطر280 روپے، جو کے حساب سے فطرہ 200 روپے اور کشمش کے حساب سے فطرہ 550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے اللہ نے جن کو مال و دولت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ غرباءاور مساکین کی احسن انداز میں مدد ہو
    صدقہ فطر کی شرح سو روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ رواں برس گندم کے حساب سے صدقہ فطر 100 روپے، فدیہ صوم برائے تیس یوم تین ہزار روپے،کفارہ صوم برائے60 مساکین 6 ہزار روپے اور کفارہ قسم ایک ہزار روپے ہوگی۔ کھجور کے حساب سے صدقہ فطر 280 روپے، فدیہ صوم 8 ہزار 400 جبکہ کفارہ صوم 16 ہزار 800 اور کفارہ قسم 2ہزار800روپے مقرر کیا گیاہے، اس کے علاوہ جو کے حساب سے فطرہ دو سو روپے، فدیہ صوم 6 ہزار، کفارہ صوم 12 ہزار اور کفارہ قسم 2 ہزار روپے رکھا گیا ہے، اسی طرح کشمش کے حساب سے فطرہ 550روپے، فدیہ صوم 16 ہزار 500، کفارہ صوم 33 ہزار جبکہ کفارہ قسم 5 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر بھر میں صدقہ فطر اور زکوٰة لینے والے جعلی فقیروں اور خواجہ سرائوں کی بھر مار مین شاہرائوں اور گلی محلوں اور چوراہوں اور پرر ات گئے تک یہ فصلی فقیر موجود اور بھیک مانگتے رہتے ہیں ان مانگنے والوں میں بڑی تعداد نشہ آور بچوں اور نوجوانوں کی بھی ہے جو انجکشن لگانے کے ساتھ ساتھ صمد بانڈ اور ہیروئن کا نشہ بھی کرتے ہیں جبکہ نوسر باز جعلی ہیجڑوں کا روپ دھار کر بھیک مانگتے رہتے ہیں ان مانگنے والوں فقیروں اورخواجہ سرائوں کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سمیت دوسرے اضلاع کے دور دراز علاقوں سے ہے جو یہاں آ کر محنت مزدوری کرنے کے بجائے مانگنا شروع کردیتے ہیں شہریوں کیلئے صحیح اور غلط کی پہچان کرنا مشکل ہوگیا پولیس اہلکار انہیں گرفتار کر نے کے بجائے اپنا حصہ لیکر خاموش ہو جاتی ہے اساس رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہروں میں بھیک مانگنے والے فقیروں اور خواجہ سرائوں کی تعداد عام دنوں سے زیادہ ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے تمام مین شاہرائوں سمیت اہم تجارتی مراکز میں بھکاریوں کے گروہ اپنے خاندانوں سمیت براجمان ہو جاتے ہیں اور بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ان بھکاریوں میں بڑی تعداد بچوں، اور خواتین اور بزرگوں کی جن میں بچے گاڑیوں کے شیشے صاف کر کے اپنے مخصوص انداز میں بھیک مانگتے ہیں جب کہ بزرگ سڑک کے کنارے بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اس حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ رمضان کے دنوں میں دیہی علاقوں سے خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد گروپوں کی صورت میں بھیک مانگنے کیلئے شہری آبادیوں کا رخ کرلیتے ہیں اور گھلی محلوں میں بھیک مانگتے ہیں صبح سویرے ہی یہ مانگنے والے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور بچے کھانے اور صدقہ فطر کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ان حالات میں مستحق اور غیر مستحق افرادکا فیصلہ کرنا قدرے مشکل ہو گیا ، متعلقہ حکام کو چا ہئے کہ وہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم شروع کرے تاکہ مستحقین کو ان کا حق مل سکے۔
    دعا گو ھافظ محمد زبیر رازی

  2. #2
    Nasir 139's Avatar
    Nasir 139 is offline Senior Member+
    Last Online
    13th November 2013 @ 07:03 AM
    Join Date
    15 May 2013
    Location
    Khairpur Gambo,
    Gender
    Male
    Posts
    3,507
    Threads
    152
    Credits
    0
    Thanked
    240

    Default

    Nice thank you

  3. #3
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    جزاک اللہ۔

  4. #4
    Join Date
    13 Jun 2014
    Location
    Sialkot,Panjab
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    302
    Threads
    24
    Thanked
    10

    Default

    Masha allah

Similar Threads

  1. عورت اقبال کی نظر میں
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 31
    Last Post: 4th April 2020, 07:59 PM
  2. Replies: 71
    Last Post: 12th March 2016, 04:45 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 14th April 2015, 11:46 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 21st July 2010, 11:05 PM
  5. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •