Results 1 to 5 of 5

Thread: ’’ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی ‘‘

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default ’’ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی ‘‘

    گاؤں کا چودھری مر گیا جنازے سے واپسی پر میراثی کے بیٹے نے پوچھا ’’ابا جی، اب کون چودھری بنے گا‘‘؟میراثی نے کہا ’’اب چودھری کا بیٹا یا چودھری کا بھائی چودھری بنے گا۔‘‘ میراثی کے بیٹے نے کہا ’’اگر وہ دونوں بھی مر جائیں تو پھر کون چودھری بنے گا‘‘؟ میراثی نے کہا ’’بیٹا سن اور غور سے سن، ابھی تو نادان ہے۔ اگر چودھریوں کا سارا خاندان اور تمام دور و نزدیک رشتے دار بھی مر جائیں تو تب بھی تجے یا تیرے باپ کو چودھری کوئی نہیں بنائے گا۔‘‘

    ایک وقت تھا کہ صدیوں پر مشتمل بد رنگ حکمران جن کی حکومت میں سورج کو غروب ہونے کی اجازت نہ تھی، بد رنگ بدیسی ہمارے آقا تھے۔ ہمارے بڑوں نے اعلان کیا’’ بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کے رہے گا پاکستان، پاکستان کا معنی کیا، لا الہ الا اللہ ۔۔۔ نعروں کی یہ گونج جب مالک الملک تک پہنچی تو اس نے مدد کا وعدہ کر لیا۔ ہمارے بڑوں نے لاکھوں جانوں اور لاکھوں کروڑوں کے مال جائیداد کی قربانیاں دیں۔۔۔ ’’پاکستان بن گیا‘‘۔۔۔ نہ جانے گورے بد رنگ آقا کو جاتے جاتے کیا سوجھی کہ نہایت چالاکی سے اپنی کالی روحانی اولاد کو ہمارے سروں پر سوار کر گیا۔ کھوٹے سکوں سے بانی پاکستان کی جیبیں بھر گیا۔ برطانوی بھگوڑوں کی امریکی اولاد کو ان کھوٹے سکوں نے رائج الوقت اصلی کرنسی بن کر اپنا نیا آقا تسلیم کر لیا۔۔۔
    قرآن عظیم الشان نے ازلی ابدی اعلان میں کہہ دیا تھا ’’یہود اور نصاریٰ ہرگز تمہارے دوست نہیں بن سکتے، ہاں تم ہی ان کے سو فیصد غلاو بے دام اور پیروکار ہونے کا اعلان اور کردار پیش کرو تو اور بات ہے۔‘‘ ۱۹۵۰ء سے تا حال یہ نام نہاد آزاد قوم اپنے کالے انگریز آقاؤں کے سامنے ہاتھوں میں ہتھکڑیوں اور پاؤں میں بیڑیوں کے ساتھ پیش ہے،

    بے وقار آزادی ہم غریب لوگوں کی
    سر پہ تاج رکھا ہے بیڑیاں ہیں پاؤں میں

    منت خوشامد کرتے ہیں، عزت جان، مال، اسلام کے بیٹے، بیٹیاں پیش کرتے ہیں، ناک سے لکیریں نکالتے ہیں مگر جان بخشی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ گورے بد رنگ آقاؤں کے نمائندہ کالے سنگدل آقا راضی ہی نہیں ہوتے۔ اور اگر کبھی اُن کی طرف سے دل خوش کن اعلان ہو بھی جائے تو وائسرائے فوراً اسلام آباد آ دھمکتے اور اپنے کالے نمائندوں کے کان کھینچ کر یا مرغا بنا کر نیا مسلم کش ٹارگٹ دے جاتے ہیں۔ کالے آقا فرماتے ہیں، بش مسلم کش (اور اس کا غلام پرویز مُش) چلے گئے۔ فکر مت کرو، اب حسین کا بیٹا اوبامہ پالیسی میں تبدیلی لا کر مسلم امت کو ریلیف دے گا۔ کروڑں الّو باٹے اس انتظار میں بغلیں بجاتے ہیں کہ ہاں کالے مسلمان، حسین کا بیٹااوباما گورے امریکہ کا حکمران بن سکتا ہے تو اپنے اعلان کے مطابق وہ امن پالیسی بھیلائے گا۔ وطنِ عزیز کے نادان بیٹے اس امید پر خوشی سے پھولے نہیں سماتے کہ واقعی اب حسین اوبامہ کے تخت شاہی پر براجمان ہونے پر زنجیر عدل کھینچنے سے پہلے ہی اللہ کی زمین پر عدل اور امن کی بہاریں ہوں گی اور ہم غلام پاکستانی اب جوڈیشل لاک اپ سے آزادی پا لیں گے۔

    اوبامہ حسین مصر جیسے عظیم مسلم ملک میں کانفرنس سے خطاب کرتا اور قرآنی آیات کو اپنے خطاب کا تاج بناتا، اسلام کو امن کا مذہب تسلیم کرنے اور اہل اسلام کو امن دینے کا اعلان کرتا ہے مگر۔۔۔ مگر تخت نشینی سے اب تک سیکڑوں ڈرون طیارے حملوں کو تیز تر کرتا جاتا ہے۔ ہفتے دس دن بعد پاکستان کے لیے اپنے وائسرائے کو نگرانی کے لیے بھیجتا ہے۔ مشرقی سرحدوں سے پاکستانی افواج کو ہٹا کر ایف 16، ایف 17، مارٹر گولے، توپوں اور ٹینکوں سے مسلح زمینی اور آسمانی شاہی فوجوں کو افغان پاکستان سرحدی قبائلی اور پشتون پٹی پر ’’بزن‘‘ کا حکم دیا جاتا ہے۔ اس لیے کہ یہی لوگ پولیو کے قطروں سے انکار اور جہاد پر اصرار کے مجرم ہیں۔ حکم اتنا سخت اور تاکیدی ہے کہ محترم سالار اعظم خود طیارے پر سوار ہو کر بمباری کی نگرانی کے لیے مالا کنڈ اور سوات تشریف لے جاتے ہیں۔ اصغر خان نے انگریز کمانڈر کے حکم پر بمباری کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ نیچے آبادی میں عورتیں اور بچے بھی ہیں، اس کا عذر قبول کیا گیا تھا؟

    صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عطیہ تلوار کو مقابل کافرعورت پر استعمال کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ عورت کا احترام اور عورت پر تلوار، تلوار دینے والے عظیم رسول کی توہین ہے۔۔۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر چند مسلمان مردوں، عورتوں کے مکہ مکرمہ میں موجودگی اور لڑائی میں اُن کو نقصان کو خطرہ تھا۔ اس وجہ سے عظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے محبوب صحابہ رضی اللہ عنہم کو جہاد کی اجازت نہ ملی( سورۃ الفتح، القرآن) یہ کیسے مسلمان حکمران ہیں، جن کو سوات مالاکنڈ، شمالی، جنوبی وزیرستان، بلوچستان اور دیگر قبائلی و قانونی علاقوں میں نہ عورتیں نظر آتی ہیں، نہ بچے نظر آتے ہیں، نہ بے گناہ ضعیف عمر مسلمان نظر آتے ہیں۔ بس حکمرانوں کو وائسرائے کا حکم اور وڈیروں اور زرداروں کا حکم نظر آتا ہے۔یہ اللہ اور رسول کا حکم تو نظر انداز کر سکتے ہیں مگر امریکی وائسرائے کا حکم نظر انداز کرنے کی جرأت نہیں۔لَا طَاعَۃَ لِمَخْلُوْقٍ فِیْ مَعْصِیَۃِ الْخَالِق(مخلوق کی اطاعت میں خالق کی نافرمانی نہ کرو) اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے فراستِ مومن والے خلیفہ راشد ’’چھے اہم افراد‘‘ کو مشورہ کا پابند اور خلافت کا اہل قرار دے سکتے ہیں تو یہاں فرد واحد کا حکم کیوں چلتا ہے؟ پارلیمنٹ آخر کس مرض کی دوا ہے؟ کیا ہم اہل پاکستان اس میراثی کے بیٹے سے بھی زیادہ نا سمجھ بنے رہیں گے کہ چلو یہ حکمران چلا گیا تو حالات سنور جائیں گے۔ بش مسلم کش اور دشمن رسول پرویز مُش چلا گیا، اب ہمیں روٹی کپڑا اور مکان مل جائے گا؟ کیا ہمیں آسمانی اعلان پر غور کرنے کی توفیق نہیں ہو گی؟وَ لَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَہُوْدُ وَ لَا النَّصاریٰ حَتّی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمْ۔

    یہود و نصاریٰ تم سے کبھی راضی نہیں ہوں گے حتیٰ کہ تم ان کے دین کی پیروی کرو۔
    (البقرہ، آیت:۱۲۰)
    یہ قرآن ناشناسی، خدا فراموشی اور اللہ سے کیے گئے وعدے سے انحراف کی سزا ہے کہ

    ابھی تک پاؤس سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی
    دن آ جاتا ہے آزادی کا ، آزادی نہیں آتی

    پروفیسر حمزہ نعیم

  2. #2
    Athar Zubair's Avatar
    Athar Zubair is offline Senior Member+
    Last Online
    27th November 2023 @ 07:56 PM
    Join Date
    08 Sep 2014
    Location
    Lahor
    Gender
    Male
    Posts
    504
    Threads
    42
    Credits
    2,714
    Thanked
    78

    Default

    پھر گاوں میں جمہوریت آئی اور چودھراہٹ ووٹ کے زریعے ملنے لگی
    پھر دیکھتے ہی دیکھتے مراثی چوہدری بن گیا۔

  3. #3
    leezuka389's Avatar
    leezuka389 is offline Advance Member
    Last Online
    9th August 2023 @ 04:14 PM
    Join Date
    04 Nov 2015
    Gender
    Male
    Posts
    6,596
    Threads
    39
    Credits
    56,449
    Thanked
    294

    Default

    [QUOTE=i love sahabah;4203432]

    nice sharing janab

  4. #4
    Rizwan ziab is offline Member
    Last Online
    5th April 2020 @ 08:35 PM
    Join Date
    04 Apr 2020
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    55
    Threads
    4
    Credits
    473
    Thanked
    0

    Default

    <-

    - - - Updated - - -

    Good

  5. #5
    BIG BROTHER's Avatar
    BIG BROTHER is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 10:27 PM
    Join Date
    18 May 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    16,481
    Threads
    150
    Credits
    18,333
    Thanked
    721

    Default

    nice sharing

    - - - Updated - - -

    nice sharing

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 27th January 2022, 09:19 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 10th May 2014, 01:35 PM
  3. 100 Mashoor Zaheef Ahadees~~,
    By ALLAH'S SLAVE in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 95
    Last Post: 25th April 2014, 10:01 PM
  4. رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی مضمون:: اے خ&#
    By Derwaish in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 1
    Last Post: 5th August 2011, 10:54 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •