السلام علیکم
امید ھےآپ سب خیریت سے ھو نگے۔آج میں آپ کوچیونگم کے بارےمیں کچھ بتاتاہوں۔
برطانیہ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شوگر فری مصنوعات خاص طور پر چیونگم وغیرہ کے زیادہ استعمال سے وزن میں کمی کا امکان ہوتا ہے جبکہ ایسے افراد کو آنتوں کے عوارض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ماہرین کی حال ہی میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اسہال، پیٹ میں درد اور وزن میں شدید کمی کے دو مریضوں سے ان کی کھانے پینے کی عادات کے بارے میں پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ یہ دونوں مریض روزانہ 20 سے 25 تک چیونگم کھاتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چیونگم میں موجود سوربیٹول نامی مادہ پایا جاتا ہے جو آنتوں اور پیٹ کو متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں مریضوں کو فوری طور پر چیونگم کے استعمال سے روکا گیا جس کے نتیجے میں ان کے روزبروز ہونے والے کم وزن، اسہال اور پیٹ میں درد کو روکنے میں مدد ملی جس پر ماہرین نے اخذ کیا کہ چیونگم کا زیادہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
امید ھے آپ کو میری پوسٹ پسند آئے گا۔اپنی راھے سے آگاھ ضرور کیجئے ۔
Bookmarks