اپنے عام انڈرائیڈ فون کو گوگل پلے ایڈیشن انڈرائیڈ فون بنائیے
السلام علیکم
اُمید ہے آئی ٹی دُنیا کے تمام معزز اراکین بخیروعافیت ہونگے
جب سے گوگل نے سام سنگ گلیکسی ایس فور اور ایچ ٹی سی ون کا گوگل پلے ایڈیشن متعارف کروایا ہے تب سے اسکی ایک الگ پہچان بن چُکی ہے،اس میں بالکل ایک نیو ڈئزائن کو متعارف کروایا گیا ہے
چونکہ یہ انڈرائیڈ فور پوائنٹ تھری پر بیسڈ ہے سو لوئر انڈرائیڈ یوزرز نے اپنے یوزر انٹر فیرنس کو اس جیسا بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ایسی ہی ایک کوشش میں یہ طریقہ میرے ہاتھ لگا جو ٖڈیٹیلز میں آپکے سامنے ہے
اس طریقے میں ہم ایسا کریں گے کہ مختلف ڈیویلپرز کی مختلف اپلیکیسنز کو اس طرح یکجا کریں گی کہ آپ گوگل پلے ایڈیشن جیسی لُک اپنے کسی بھی انڈرائیڈ ڈیوائس کو دے سکیں گے
سب سے پہلے تو آپ یہاں سے مطلوبہ فائلز ڈاونلوڈ کرلیں
ڈاونلوڈ
Rar File Password: ijaz
تمام فائلز ون بائی ون اٹیچ بھی کی گئی ہیں
اس کے بعد آپ نے جو کرنا ہے سٹیپ بائی سٹیپ دیکھتے جائیں
1. Change Your Home Screen
آپ نے دیکھا ہوگا کہ گوگل پلے ایڈیشن کی ایک الگ ہی ہوم سکرین ہے
ہوم سکرین کو چینج کرنے کیلئے آپکے پاس لانچرز کی شکل میں بہت سے آپشنز ہیں۔لیکن میں آپک
و نووا لانچر ریکمنڈ کروں گا جسے
آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں
صرف تھوڑی بہت سیٹنگز،
مطلوبہ لائیو والپیپر انسٹال کرنے ،نووا لانچر کو ڈیفالٹ لانچر بنانے اور
نوٹیفیکیشنز کو سیٹ کرنے پر آپکو فور پوائنٹ تھری جیسی لُک مل جائے گی
2. Customize Your “LOOK”
اب آپکو اپنے آئیکونز چینج کرنا ہوں گے
اس کیلئے آپکے پاس بیسٹ آپشن ہے ۔۔
ہولو آئیکونز۔۔ جو کہ نووا لانچر پر بہت کمفرٹیبل ہے۔
اگر آپ چاہیں تو ڈیفالٹ آئکونز بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں
3. Change Your Lock Screen
یسب سے اہم ہے،اکثر انڈرائیڈ ڈیوائس کی لاک سکرین کسی کام کی نہیں۔جبکہ گوگل پلے ایڈیشن کی لاک سکرین نیکسز ڈیوائسز سے مشابہہ ہے۔آپ اسے
ہولو لاکر سے باآسانی نیکسز ڈیوائسز جیسی بنا سکتے ہیں
Bookmarks