السلام علیکم محترم دوستو
سب سے پہلے تو نقاش بھائی اور زیشی بھائی کا شکریہ جنہوں نے میری راھنمائی کی اور سسٹم ری سٹارٹ کا مسئلہ 90 فیصد حل ھو گیا ھے۔
اب ایک پرابلم آ رھی جسکا پہلی پرابلم سے کوئی تعلق نہیں ھے۔ وہ پرابلم یہ ھے کہ میں جب ریپڈ شیئر سے ڈاؤن لوڈنگ کرتا تھا تو ھمیشہ ایرر آ جاتا تھا کہ آپکی آئی پی سے ڈاؤن لوڈنگ ھو رھی ھے اسلئیے انتظار کریں۔
پھر میں نے ایک ڈاؤن لوڈنگ سوفٹ ویئر استعمال کیا جو ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈنگ کر دیتا ھے ۔
اب مسئلہ یہ ھے کہ ڈاؤن لوڈنگ تو ھو جاتی ھے اور فائل ون رار یا ون زپ فارمیٹ میں شو ھوتی ھے لیکن جب اسے ایکسٹریکٹ کریں تو مسیج آتا ھے کہ
the archieve is either unknown archive or demaged
میں نے ون رار کا ورژن 4٫6 ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے بھی اوپن کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں ھوا۔
پھر میں نے انٹرنیٹ سے فائل فارمیٹ دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ ڈاؤن لوڈ مینیجر اس میں ایک فائل شامل کر دیتا ھے ۔ لیکن یہ میری اپنا مشاھدہ ھے جو کہ غلط بھی ھو سکتا ھے۔
پلیز اس بارے میں میری راھنمائی فرما دیں بہت مشکور ھونگا