اجزاء نوٹ کریں:
بیسن : ایک پاؤ
پالک : آدھی گڈی ،( صاف کرکے باریک کتری ہوئی )
پیاز : ایک بڑے سائز کی چاپ کی ہوئی
ادرک: آدھا انچ کا ٹکڑا ( بلکل باریک چاپ کیا ہوا)
ہلدی : آدھا چائے کا چمچہ
نمک ، سرخ مرچ َحسبِ ذائقہ
بیکنگ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
ہری مرچ : دو عدد درمیانے سائز کی (مرضی پر منحصر ہے اگر ڈالنا چاہیں تو باریک کاٹ لیں)
ثابت دھنیہ : ایک مٹھی
زیرہ : ایک کھانے کا چمچہ ( صاف کیا ہوا ،تمام اجزاء ملانے کے بعد ہلکا سا کوٹ کر سب سے آخر میں تلنے کے وقت ڈالیں۔)
تیل : تلنے کے لیے
ترکیب:
بیسن میں تمام اجزاء کو ملالیں تلنے سے کچھ دیر پہلے ۔تیل کو ایک کڑاھی میں گرم کریں ۔جب تیل گرم ہو جائے درمیانے درجے پر تو اس میں بھجیئوں کے لیے تیار کیا بیٹر کٹا زیرہ ملا کر ڈالنا شروع کر دیں ۔ کچھ لوگ چمچہ بھی استعمال کرتے ہیں پکوڑے بنانے کے لئے لیکن بہتر ہے کہ نہ استعمال کریں۔براؤن ہونے تک الٹتے پلٹتے رہیں اور دونوں طرف سے تل جایئں تو بٹر پیپر پر نکال کر رکھ دی ۔
Bookmarks