Results 1 to 12 of 60

Thread: Types Of Hackers |Part One|Black Hat Hackers

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Ijaz Farooq's Avatar
    Ijaz Farooq is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 10:28 PM
    Join Date
    17 Jul 2011
    Location
    J.W-Bhakkar
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    11,319
    Threads
    415
    Credits
    930
    Thanked
    1349

    Default Types Of Hackers |Part One|Black Hat Hackers

    السلام علیکم
    اُمید ہے تمام معزز اراکین بخیروعافیت ہونگے
    اینٹی ہیکنگ سیکشن
    یہ اس سیکشن میں میرا ڈیبیو ہے۔میری کوشش ہوگی کہ آپ کو ان معلومات سے روشناس کرواؤں جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہونگے
    پہلے آرٹیکل میں ہم دیکھیں گے کہ عالمی سطح پر ہیکرز کتنی قسم کے ہیں؟؟انہیں کیا مخصوص نام دیا گیا ہے؟؟؟اور کیوں دیا گیا ہے؟؟وہ کیا کچھ کرتے ہیں؟؟
    میری ناقص معلومات کے مطابق اس وقت تین مشہور ہیکر کیٹگری ہیں

    ٭بلیک ہیٹ ہیکرز
    ٭وائٹ ہیٹ ہیکرز
    ٭گرے ہیٹ ہیکرز
    اس کے علاوہ بلیو ہیٹ،ریڈ ہیٹ،ایلیٹ ہیکرز وغیرہ عالمی سطح پر کوئی جان پہچان نہیں رکھتے،یہ لوکل کلاس ہے
    آپ یقینا سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ہیکرز اتنے رنگدار کیوں ہوتے ہیں؟ دراصل ہیکنگ میں رنگ دار ہیٹ کا ذکر ہالی وڈ کی پُرانی بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے آیا جن میں ہیرو کو عام طور پر سفید رنگ کی ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا جاتا تھا جبکہ ولن نے سیاہ رنگ کی ٹوپی پہن رکھی ہوتی تھی۔ تاکہ دیکھنے والے دیکھتے ہی سمجھ جائیں کہ ہیرو کون ہے اور ولن کون۔ یہ منظر اب ہالی وڈ کے بجائے لالی وڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ہیکرز کو بھی ان کے عزائم کی بنا پر سیاہ یا سفید کہا جاتا ہے۔
    آج سے ہم باری باری ان تمام ہیکرز کے بارے میں جانیں گے
    :آج اس پہلے پارٹ میں ہم دیکھیں گے کہ
    بلیک ہیٹ ہیکرز کون ہیں؟؟انہیں کیسے یہ نام مِلا؟؟وہ کیسے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایک گھنٹے میں پندرہ سے بیس ہزارا ڈالر باآسانی کما سکتے ہیں؟؟؟انہیں کس نے جِلا بخشی؟؟؟

    Black Hat Hackers:

    وکی پیڈیا کے مطابق ان ہیکرز کو کچھ یوں ڈیفائن کیا گیا ہے
    Name:  Black Hat By Ijaz Farooq.jpg
Views: 3066
Size:  12.1 KB
    ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن میں بیس ہزار ڈالر تک کما رہے ہیں
    بلیک ہیٹ ہیکر، کمپیوٹنگ کی زبان میں اُسے کہا جاتا ہے جو نیٹ ورک سے جڑے کسی کمپیوٹر پر بغیر اجازت اور بُری نیت سے رسائی حاصل کرتا ہے۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی کارروائیوں کا مقصداکثر کسی کے سسٹم کو نقصان پہنچانا، ان کے کمپیوٹر سے ڈیٹا چرانا، کریڈٹ کارڈ نمبر یا پاس ورڈ اُڑانا، ذاتی نفع یا صرف دوسرے پر اپنی برتری ثابت کرنا ہوتا ہے۔یہ سب کچھ وہ یوزرز کی لاپرواہی اور کم علمی کی بنا پر کر پاتے ہیں
    کریکرز کیسے معرضِ وجود میں آئے؟؟
    رچرڈ اسٹالمین نے ہیکنگ کے موضوع میں کریکر کی ایک نئی اصطلاح وضع کی۔ لفظ کریکر بنیادی طور پر بلیک ہیٹ ہیکر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
    ہیکر اور کریکر کے فرق کو سمجھیے
    بیشتر لوگ ہیکر اور کریکر کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔ ہیکر ز میں بلیک ہیٹ یا وائٹ ہیٹ (جن کا ذکرآئی ٹی دنیا کے اراکین نیکسٹ پارٹ میں دیکھ پائیں گے) ہوتے ہیں جبکہ کریکر کی اصطلاح صرف بلیک ہیٹ کے لیے ہی استعمال ہوتی ہے۔
    :بلیک ہیٹ ہیکنگ کی اقسام
    بلیک ہیٹ، ہیکنگ میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔
    نمبر ایک: وہ جو ایڈوانس پروگرامنگ اور سوشل انجینئرنگ کے استعمال سے واقف ہوتے ہیں۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کی یہ قسم کسی سسٹم میں داخل ہونے کے لئے اپنے سافٹ ویئر یا ہارڈویئر ٹولز خود تیار کرتے ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ یہ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک کمپیوٹر پروگرامر ہوتے ہیں۔
    نمبردو: وہ بلیک ہیٹ ہیکرز ہوتے ہیں جو پروگرامنگ وغیرہ سے نا واقف ہوتےہیں ور یہ دوسروں کے بنائے ہوئے خودکار ٹولز استعمال کرتے ہوئے کریکنگ کرتے ہیں۔ اِن میں سے بیشتر اس بات سے قطعی ناواقف ہوتے ہیں کہ یہ پروگرام کیسے کام کرتے ہیں۔ بس ٹول کو رَن کیا اس کے بعد چائے کی ایک پیالی لی اور کسی کے سسٹم کا بیڑا غرق۔ ان کے لئے لفظ ہیکر کا استعمال برا سمجھا جاتا ہے اس لئے یہ اسکرپٹ کڈیز کہلاتے ہیں۔
    Last edited by Ijaz Farooq; 2nd October 2013 at 05:51 PM.

Similar Threads

  1. types of hackers
    By umerbaber in forum Anti-Hacking
    Replies: 29
    Last Post: 22nd August 2014, 07:56 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •