سینے میں جلن اور منہ کے چھالے
یہ ٹپ میری خود کی آزمائی ہوئی ہے مجھے اس سے فائدہ ہوتا ہے اسلیئے آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں۔
کئی بار مغرب کے بعد یا رات میں مجھے سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے اور بہت شیدید ہوتی ہے تو میں کیا کرتی ہوں ایک گلاس میں ایک گھونٹ کے برابر دودھ لیا اور اس میں پانی ڈال لیا فل گلاس ،پیکھا نہیں پیا جائے تو ذرا سی چینی یا پھر تھوڑا سا روح افزاء شامل کرلیں اور پی لیں آپ دیکھیں گے کہ سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے الحمداللہ ۔
یہ مجھے میری بجو نے بتایا تھا ہوا کچھ یوں تھا کہ مجھے گُڑ بہت پسند ہے پاکستان گئی تو وہاں سے گُڑ لے آئی بس غلطی یہ ہوئی کہ جون کے مہنے میں کھایا بہت گُڑ گرم ہوتا ہے بس پھر کیا تھا منہ بھر کے چھالے نکل آئے مسوڑھوں میں بھی جس کی وجہ سے بخار اور بی پی بھی ہائی ہوگیا ڈاکٹر نے تو اپنی دوا دی لیکن میری منہ میں تو آگ لگی رہتی ہر وقت بس دل کرتا ٹھنڈی ٹھنڈی چیزیں کھاؤ تو پھر میری بجو نے مجھے کہا کہ تم ایک کام کرو ایک کپ دودھ لو اور چار گلاس پانی اس میں روح افزاء ملا کر رکھ لو اور زیادہ زیادہ پیو میں نے 3دن یہ کیا الحمداللہ میرا منہ اتنی جلدی اچھا ہوا کہ بس
اس لیئے سوچا آپ سب کو بھی بتاؤ
Bookmarks