فلوریڈا: امريكی خلائی تحقيقاتی ادارے ناسا نے آئندہ برس خلا ميں تھری ڈی پرنٹر بھيجنے كا اعلان كرديا۔
امريكی خلائی تحقيقاتی ادارے ناسا كے ماہرين كا كہنا ہے كہ آئندہ برس خلائی اسٹيشن پر تھری ڈی پرنٹر بھيجنے كا فيصلہ كيا گيا ہے، جس كا مقصد خلا ميں ہی اوزار اور پرزے تيار كرنا ہے، ماہرين كا كہنا ہے كہ مذكورہ پرنٹر كی تياری کے لئے ٹيكنالوجی كے ميدان ميں نووارد كمپنی “ميڈ ان سپيس” كا انتخاب كيا گيا ہے۔
اس تجربے کی کامیابی کے لیے پرنٹر کو خلائی راکٹ داغے جانے کے جھٹکے برداشت کرنا ہوں گے اور خلائی ماحول میں کامیابی سے کام کرنا ہوگا جہاں کشش ثقل موجود نہیں ہے، ماہرين كا كہنا ہے كہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ خلا میں تھری ڈی پرنٹر استعمال ہوگا اور اس سے مستقبل میں خلائی مشن پر آنے والے اخراجات میں کمی آ سکےگی۔
واضح رہے كہ 1970 میں بھی اپولو 13 کے سائنسدانوں کو ایک کاربن ڈائی آکسائیڈ فلٹر تیار کرنا پڑا تھا جس کے لیے پلاسٹک کے ایک تھیلے، ایک ڈھکن اور ٹیپ کا استعمال کیا گیا تھا۔
Bookmarks