محترم دوستو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
دوستو اس تھریڈ میں ، میں ان شاء اللہ فارسی ادب سے اشعار اردو ترجمہ کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔۔
جزاک اللہ
محترم دوستو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
دوستو اس تھریڈ میں ، میں ان شاء اللہ فارسی ادب سے اشعار اردو ترجمہ کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔۔
جزاک اللہ
فارسی شاعری کی تاریخ کئی سو سال پرانی ہے گو کہ اب اس دور میں فارسی کلام کے وہ شوقین یا حاملین نہ رہے پر فارسی ادب میں اشعار خصوصا صوفیانہ کلام پہ اتنا کام ہوا ہے اور اتنا بے نظیر کام ہوا کہ بہت سے دیگر زبانوں میں اس کی مثال ملنا تک محال ہے ، گویا ہم یہ دعوی کرنے میں حق بجانب ہیں کہ فارسی اشعار کو دنیا کے کسی بھی بڑی زبان کے مقابلے میں رکھا جا سکتا ہے۔ غزل، مثنوی، قصیدہ، رباعی، قطعہ اور دیگر اصنافِ سخن کی شکل میں فارسی شاعری کا ایک بے بہا اور لازوال خزانہ ہمارے پاس موجود ہے۔ رودکی سے لیکر ملک الشعراء بہار تک کتنے ہی عظیم فارسی شعراء کا کلام ہمیں ملتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے اسلوب میں زبان و بیان و خیال کے کیا کیا جوہر دکھائے ہیں۔۔ ان شاء اللہ پوری کوشش ہوگی کہ اس تھریڈ کو اپ ڈیٹ رکھوں اور فارسی ادب کے شوقین خصوصا صوفیانہ کلام کے شوقین دوستوں کے لئے فارسی ادب سے بہترین شئیرنگ کروں۔۔
واجی وا
I LOVE PAKISTAN
شکریہ دوستو
سب سے پہلے سعدی شیرازی کی ایک نعت کے تین خوبصورت اشعار۔
خدایا بحقِ بنی فاطمہ
کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ
اے خدا حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔
اگر دعوتم رد کنی، ور قبول
من و دست و دامانِ آلِ رسول
چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول (ص) کے دامن سے لپٹا ہوا ہوں۔
چہ وَصفَت کُنَد سعدیِ ناتمام
علیکَ الصلوٰۃ اے نبیّ السلام
سعدی ناتمام و حقیر آپ (ص) کا کیا وصف بیان کرے، اے نبی (ص) آپ پر صلوۃ و سلام ہو۔
thankx for sharing
شکریہ
دریں دنیا کسی بے غم نا باشت
اگر باشت ہو تو بنی آج آدم نا باشت
بہت اچهے..موبائل سے پوسٹ کر رہا ہو
مولوی رومی کی غزل کا ایک شعر۔
دی شیخ با چراغ ہمی گشت گردِ شہر
کز دیو و دد ملولم و انسانم آرزوست
کل (ایک) شیخ چراغ لیئے سارے شہر کے گرد گھوما کیا (اور کہتا رہا) کہ میں شیطانوں اور درندوں سے ملول ہوں اور کسی انسان کا آزرو مند ہوں۔
دی - گزرا ہوا کل
کز - کہ از کا مخفف
دد - درندہ
بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
اگر بہ او نہ رسیدی تمام بولہبی است
اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفیٰ ۖ تک پہنچاؤ کیونکہ سارے کا سارا دین آپ ۖ کی ذات گرامی
میں ہے اور اگر ان تک نہ پہنچ سکے تو پھر سب کچھ بیکار اور فضول ہے۔
علامہ محمد اقبال
بر خود آنرا کہ پادشاہی نیست
بر گیاہیش پادشاہ شمار
(حکیم سنائی)
جس شخص کو اپنی ذات پر حکمرانی نہیں تو اسے صرف گھاس پر بادشاہ شمار کرو (وہ ایک ایسا بادشاہ ہے جسے ایک تنکے پر بھی اختیار نہیں۔)
Bookmarks