Results 1 to 8 of 8

Thread: موبائل كا كثرت استعمال اور كينسر كے ممكنہ 

  1. #1
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default موبائل كا كثرت استعمال اور كينسر كے ممكنہ 


    السلام عليكم دوستو

    آج کل پاکستان میں ٹیلیوژن پر سب سے زیادہ اشتہارات موبائل فون کمپنیوں کے آتے ہیں۔
    ہر کوئی اپنی اپنی کمپنی کے فون اور سروس کی تعریفوں کے پل باندھتا نظر آتا ہے۔

    بہت سی کمپنیاں تو صارفین کو سارا دن اور ساری رات موبائل فون استعمال کرنے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں، جس پہ پہلے تو صرف والدین ہی تنقید کرتے نظر آتے تھے، لیکن بعد میں عدلیہ بھی اس پر معترض نظر آئیں۔
    موبائل فون کے زیادہ استعمال پر تنقید کرنے والے عام طور پر اس کے سماجی اور اقتصادی پہلووٴں پہ توجہ دلانے کی کوشش کرتے ہیں، مثال کے طور پر یہ کہ اس سے وقت اور پیسے برباد ہوتے ہیں اور گاڑی چلاتے ہوئے موبائل پہ بات کرنے سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن، کچھ لوگ موبائل فون کے زیادہ استعمال کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے سرطان تک ہو سکتا ہے۔
    کان، ناک اور حلق کے امراض کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ تھہیم نے کہا کہ موبائل فون ایمرجنسی کی صورتحال میں یا کسی ضروری بات کے لئے مختصر دورانئے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ لمبی باتوں کے لئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون سے خارج ہونے والے برقی مقناطیسی اثرات انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتے ہیں، خاص طور پر بڑھتے ہوئے بچوں میں۔
    ڈاکٹر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فون کو کان پہ چپکا کر زیادہ دیر بات کرنے سے کان اور دماغ متاثر ہو سکتے ہیں اور اس لئے موبائل فون کو کان سے دور رکھ کر بات کی جانی چاہئے اور ہو سکے تو اسپیکر فون یا ’ہنڈس فری‘ آلے کا استعمال کرنا چاہئے۔ فون ملاتے وقت اور کسی کا فون اٹھاتے وقت کال مل جانے تک موبائل فون کو خصوصی طور پر کان سے دور رکھنا چاہئے، کیونکہ اس وقت موبائل سے بہت زیادہ تابکاری خارج ہو رہی ہوتی ہے۔
    بچوں میں سرطان کے مرض کے ماہر ڈاکٹر محمد شمویل اشرف نے کہا کہ ابھی تک اس سوال کا کوئی حتمی جواب نہیں مل سکا کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہوتا ہے یا نہیں، لیکن جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہوتا تب تک سب سے بہتر یہ ہے کہ موبائل فون کا استعمال کم کیا جائے۔
    موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری اور اس کے ممکنہ مضر صحت اثرات پہ بات کرتے ہوئے ماہر طبیعیات پروفیسر ڈاکٹر عبدلقدیر نے بتایا کہ موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری اور مائکروویو اوون میں کھانا پکانے اور گرم کرنے کے لئے استعمال ہونے والی تابکاری میں مماثلت ہے۔ لیکن، ان کی طاقت میں فرق ہوتا ہے۔ موبائل فون میں بہت کم طاقت کی تابکاری بڑی احتیاط کے ساتھ استعمال ہوتی ہے اور یوں موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے پاس تو تابکاری زیادہ ہو سکتی ہے۔ لیکن، موبائل فون سے نکلنے والی تابکاری نقصان دہ نہیں۔
    سرطان پہ تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے نے موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری کو انسانوں میں سرطان کا ممکنہ موجب قرار دیا تھا اور عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چونکہ موبائل فون کے اتنے بڑے پیمانے پر استعمال کو بہت زیادہ عرصہ نہیں ہوا اور اس کے انسانوں میں سرطان اور دوسرے طویل مدتی مضر صحت اثرات کو جاننے کے لئے تحقیق جاری ہے۔ لیکن، اب تک انسانوں یا جانوروں میں اس کے شواہد نہیں ملے۔
    عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا استعمال کم کیا جائے اور کالز کا دورانیہ مختصر رکھا جائے تو موبائل فون سے خارج ہونے والی تابکاری کے ممکنہ مضر صحت اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ، ’ہنڈس فری‘ آلے کا استعمال کرنے اور بات کرنے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کرنے سے کہ جہاں موبائل فون کے سگنلز اچھے ہوں تابکاری سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  2. #2
    tayyab mst's Avatar
    tayyab mst is offline Senior Member+
    Last Online
    15th September 2014 @ 10:47 AM
    Join Date
    10 Oct 2013
    Location
    In hers heart
    Age
    30
    Gender
    Male
    Posts
    322
    Threads
    26
    Credits
    0
    Thanked
    14

    Thumbs down Good

    میں خود بہت زیادہ موبائل استعمال کرتا ہوں چاہتے ہوے بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا سکتا

  3. #3
    GOODBOY1's Avatar
    GOODBOY1 is offline Advance Member
    Last Online
    6th September 2022 @ 09:43 PM
    Join Date
    20 Dec 2012
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    3,279
    Threads
    65
    Credits
    3,233
    Thanked
    288

    Default

    Thank you

  4. #4
    Pml4pk's Avatar
    Pml4pk is offline Senior Member+
    Last Online
    4th August 2014 @ 11:23 AM
    Join Date
    18 Sep 2013
    Gender
    Male
    Posts
    888
    Threads
    43
    Credits
    1,015
    Thanked
    74

  5. #5
    kaloishahid's Avatar
    kaloishahid is offline Senior Member+
    Last Online
    26th June 2016 @ 03:06 PM
    Join Date
    29 Jun 2013
    Location
    hmhmhm
    Gender
    Male
    Posts
    985
    Threads
    116
    Credits
    92
    Thanked
    106

    Default

    Quote tayyab mst said: View Post
    میں خود بہت زیادہ موبائل استعمال کرتا ہوں چاہتے ہوے بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا سکتا
    same problem
    I Am Again Back..
    In 5 Feb 2015

  6. #6
    iamaraza is offline Senior Member+
    Last Online
    14th April 2024 @ 05:50 PM
    Join Date
    03 Feb 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    177
    Threads
    20
    Credits
    2
    Thanked
    6

    Default

    good sharing

  7. #7
    SERIOUS is offline Member
    Last Online
    5th March 2014 @ 07:33 PM
    Join Date
    30 Sep 2012
    Location
    LAHORE
    Gender
    Male
    Posts
    2,001
    Threads
    310
    Thanked
    164

    Default

    zaberdast yara

  8. #8
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    24th April 2024 @ 04:11 AM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    آگاہی کا شکریہ

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. ALLAH ka Zekar . . . . Taraqi Ka Raz
    By Doctor in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 12th March 2012, 04:34 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 8th August 2010, 11:17 PM
  4. عید میلاد النبی ﷺ عالمی تہوار
    By phototech81 in forum Baat cheet
    Replies: 29
    Last Post: 2nd April 2007, 11:51 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •