اتحاد و یکجہتی
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔اسمیں زندگی زندگی گزارنے کے اعلی ترین اصول و قواعد ہیں،جن پر عمل کرنے سے کوئی بھی انسان ،انسانیت کی معراج تک پہنچ سکتا ہے ا ور اشرف المخلوقات کی حقیقت کو جان سکتا ہے۔
اسلام صرف چند عبادات کے مجموعہ کانام نہیں، بلکہ زندگی گزارنے کے ہر پہلو کے بارے میں واضع ہدایات رکھتا ہے۔زندگی کے ہر شعبے خواہ وہ سماجی ہو معاشرتی،معاشی یا اقتصادی ہو ٓاگے کی جانب قدم بڑھانے کی دعوت دیتا ہے،انسان کو منزل کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔۔۔۔اسلام ہر دور میں انسان کے لیئے مشعل راہ ہے۔

اسلام کو دور جدید کی کسی بھی ایسی ایجاد سے اختلاف نہیں جو انسان اور انسانیت کو نقصان نہ پہنچائے۔ لیکن مسلمانوں کا اغیار کی لایعنی قسم کی باتوں کو اپنا کر اسلام کے حقیقی اصولوں سے ہٹ جانا روشن پسندی نہیں ،صر یخ گمراہی ہے۔اسلام میں ہر طرح کے اصول و ضوابط اور راہنمائی کے ہوتے ہوئے غیروں کے طرز عمل کو اپنانا گمراہی نہیں تو اور کیا ہے۔۔۔؟
ٓٓآج مسلم امہ قر آن سے دور ہو کر مختلف فرقوں میں بٹ چکی ہے ،جس کی وجہ سے دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہی ہے۔اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے خداوں کو پوجنے والے بھی ٓج مسلمانوں کو ٹیڑی ٓانکھ سے دیکھ رہے ہیں۔

یہود و نصاری جو کبھی خدا کی پسندیدہ اقوام تھیں اپنی ذلیل حرکتوں اور گناہوں کی وجہ سے آج خدا کی ناپسندیدہ اقوام ہیں،لیکن مسلمان ٓاج ان سے بھی زیادہ برے گناہوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اس سے بری کیا بات ہو گی کہ جو قومیں خدا کی نا پسندیدہ ہیں آج مسلمان ان کے سامنے ہاتھ پھیلائے ،بھیک مانگ رہا ہے،اسے شاید اپنے رب پر بھی بھروسہ نہیں رہا۔۔۔۔۔۔؟

62 سے زیادہ اسلامی مما لک دنیا میں موجود ہیں۔ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی ا ٓبادی ہے لیکن کسی مسلمان مین اتنی جرات موجود نہیں رہی کہ اپنے اوپر اٹھنے والے ہاتھ کو ہی روک سکے۔۔۔دشمن ٓائے روز ہماری مقدس ہستیوں کے متعلق اپنی ناپاک زبان دراز کرتا ہے ، ہمارے ممالک کی سرحدوں ہماری بہنوں ہمارے بھایئوں کی توہین کرتا ہے ، کبھی ڈالروں کے بدلے کسی کی ٓازادی کو خریدتا ہے کبھی گھٹیا الزام تراشی کے ذریعے مسلمان ممالک پہ چڑھ دوڑتا ہے۔ لیکن ہم یہ کہہ کر،،، "ایسے حملے برداشت نہیں کیئے جائیں گے" ،،، ہر روز مسلمانوں کو ایک نئے دوزخ میں دھکیل دیتے ہیں ۔

کیا وجہ ہے کہ مسلمان سب سے زیادہ تعداد میں ہوتے ہوئے اور تمام تر وسائل رکھتے ہوئے بھی چوہوں کی طرح ڈر کر زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔۔۔۔؟

وجہ صرف یہی ہے ،کہ ہم میں اتحاد و اتفاق نہیں رہا ،یکجہتی اور بھائی چارہ نہیںرہا،اخوت ،محبت،رواداری،اور دوسرے کا احساس نہیں رہا۔ہم اپنی جڑیں اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں۔ہمیں اپنی ذات کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا ،ہمیں معلوم ہے ہم اندھے کنویں میں جا رہے ہیں لیکن اس سے بچنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہے۔ہم سب اس اجتمائی برائی میں برابر کے شریک ہیں۔ہماری مائیں ،بہنیں اور بھائی دشمن کی قید میں ہیں،ہم جانتے ہیں وہ بے قصور ہیں بے گناہ ہیں ، لیکن انہیں عزت کی زندگی نہیں دلا سکتے ۔2 اسلامی ممالک اور ڈیڑھ ارب مسلمان آج ایک عافیہ کو رہائی نہیں دلا سکتے، اسے دشمن کے خونخوار پنجے سے نجات نہیں دلا سکتے۔ہم کتنے بے بس ہیں۔ کتنے لا چار و مجبور ہیں ۔یہ خدا کا عذاب نہیں ہمارے اپنے عملوں کا نتیجہ ہے جو آج ہمارے سامنے ہے۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے مسلمانوں
تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں

ہمیں اب سنبھل جانا چاہیئے ،بیدار ہو جانا چاہیئے خود کی حالت سے نہیں سیکھتے تو تاریخ سے سبق لینا چاہیے۔جو قوم اجتماعی طور پر بے حس ہو جائے وہ پھر تاریخ کی کتابوں میں ہی ملتی ہے ۔آج مسلمانوں کو مٹانے کے سو سامان ہو چکے ہیں اور مسلمان ہیں کہ طاوس و رباب کی تاروں میں الجھے ہوئے ہیں ۔اب کوئی محمد بن قاسم نہیں آئے گا،کوئی ایوبی ،کوئی غوری ، کوئی غزنوی نہیں ٓائے گا کوئی معجزہ رو نما نہیں ہو گا۔ مسلمانوں تمہیں خود ہی غوری ،غزنوی،ایوبی اور محمد بن قاسم بننا ہو گا ۔قدم سے قدم ،کندھے سے کندھا ملا کر چلو گے توعزت ملے گی ۔پنجابی ،بلوچی، سندھی، پٹھان کی گردان میں الجھو گے تو منہ کے بل گرو گے۔آج اگر تم چین آرام کی نیند سوتے ہو تو خدارا اس وقت سے ڈرو جو آج تمہارے مسلمان بھائیوں پر آ چکا ہے،کل آپ کی باری بھی آ سکتی ہے ، سنبھل جائو اور توبہ کر لو ۔۔۔ورنہ۔۔

تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں

آو آج سے ایک عزم کریں ، اتفاق و اتحاد و یکجہتی ، بھائی چارے ،اخوت ، محبت کا عزم ، اور ایک قوم بن کر جئیں۔


تحریر :عطاء الر حمان فاروقی

.................................................. .................................................. .....
جو دوست بھائی ،بہنیں مجھ سے متفق ہوں ان سے گزارش ہے کہ وہ اتحاد اسلامی گروپ مین شمولیت فرما کر اس مقصد کو پانے کے لیئے عملی جدو جہد کا آغاز کریں ۔کیا معلوم ہماری ذرا سی کو شش سے خدا ہماری قوم کی تقدیر کو بدل دے۔والسلام

اتحاد اسلامی گروپ جوائن کریں