اپنے جذبات لکھنے بیٹھا ہوں
نبی کی نعت لکھنے بیٹھا ہوں
عشق کا سکہ چلے گا بس اب
عقل کو مات لکھنے بیٹھا ہوں
ان کا جس گھڑی ہوگا دیدار
قبر کی بات لکھنے بیٹھا ہوں
امت کو وہ ہی بچائيں گے اس پل
حشر کی رات لکھنے بیٹھا ہوں
خداۓ غیب کو ہے نبی جی جاننے والے
دشمنوں کی خرافات لکھنے بیٹھا ہوں
وہ قربتوں کے قصے وہ راز و نیاز
خدا اور نبی کی ملاقات لکھنے بیٹھا ہوں
نظر کرم ہو نبی جی عثمان ہے عاصی
اپنے حالات لکھنے بیٹھا ہوں
عثمان انیس
Bookmarks