یورپی سیٹلائیٹ زمین سے ٹکرا سکتا ہے، اٹلی کو خطرہ لاحق
برسلز)اے پی پی(یورپی سپیس ایجنسی نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ جی او سی نامی سیٹلائیٹ زمین سے ٹکرا سکتا ہے اور اس ٹکراؤ سے اٹلی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہٰذا وہاں پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ 1.2ٹن وزنی یہ سیٹلائیٹ 2009ء میں خلا میں بھیجا گیا تھا تاکہ زمین کی جغرافیائی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ ابتدا ء میں سائنسدانوں نے اس کی مدد سے زمین کی تہوں کرسٹ اور مینٹل میں ہونے والی حرکات کا جائزہ بھی لیا لیکن 21 اکتوبر 2013ء کو ایندھن ختم ہو جانے کی وجہ سے اس نے اپنی طاقت کھونا شروع کر دی۔ اب یہ خلاء میں ہی تباہ ہو جائے گی۔
Bookmarks