حمد
جھکے تیرے در پہ جبینِ نیاز
عطاہو مجھے بھی اطاعت کا راز
کروں میں ادا تیرا حقِ نماز
ہو سجدوں میں تجھ سے ہی رازونیاز
نظر میری ہو جائے اتنی دراز
کہ میں بھی تو دیکھوں زمینِ حجاز
محبت میں اتنا کروں میں ریاض
بھروں عشق سے تیرے دل کی بیاض
جدا میں رہوں تجھ سے توبہ معاذ
تری چاہتوں سے یہ دل ہو گداز
رکھیو مجھے مولا تو سرفراز
تو ہے میرا آقا ، توہے کار ساز
Bookmarks