السلام علیکم
بھائیو کیا حال چال ہیں
دعا کرتا ہوں کہ رب العزت آپ کوڈھیروں خوشیاں عنایت فرمائے۔
بھائیو میرا مسئلہ ایک تو آپ سکرین شاٹ کی مدد سے سمجھ سکتے ہیں اس کا حل بتائیں یہ میرے پاس ونڈوز سیون 32اور 64 بٹ میں بھی آتا ہے اور ایکس پی میں بھی ہے۔
ونڈوز سیون دونوں ایکٹیویٹڈ بھی ہیں مگر نہ جانے کیوں۔
اور جو ونڈوز سیون ڈی وی ڈی میں ایکٹیویٹڈ ملتی ہے کیا وہ واقعی جینئین ہوتی ہے۔اگر ہاں تو مذکورہ بالا مسئلہ کیوں ہے ؟
اور دوسرا ونڈوز جینئن ایڈوانٹیج کا ہے
وہ ونڈوز اپ ڈیٹ سے ڈاؤن لوڈ تو ہو چکا ہے مگر میں اس کو پی سی کے سٹارٹ اپ پر کینسل کرتا ہوں
اگر غلطی سے انسٹال ہو گیا تو کالی سکرین کا جنجال گلے میں پڑ جائے گا۔
نیٹ سے جینئین ایڈوانٹیج ریموور بھی ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے مگر اس کو انسٹالیشن کرنے میں جواب ملتا ہے کہ جینئین ایڈوانٹیج میرے سسٹم میں نہیں ہے۔
اور واقعتاً نہیں ہے میں اس مصیبت سے جان کس طرح چھڑا سکتا ہوں۔
Bookmarks