Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 43

Thread: موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہ

  1. #1
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہ

    موسم سرما میں حسن کی حفاظت اب کوئی مسئلہ نہیں

    دور حاضر میں ہر کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ جوان اور دلکش جلد صنف نازک کا بہترین زیور ہے‘ جلد دل کی طرح اور دماغ کی طرح کشادہ نہیں ہوسکتی لیکن جوان‘ صحت مند‘ نرم و ملائم اور خوبصورت جلد ہر خاتون کا سرمایہ ہے حسین نظر آنا ہر عورت کا خواب ہے‘ اسی لیے خواتین میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے اب موسم سرما شروع ہے اور یہ ایسا موسم ہے جس میں کم و بیش ہر کسی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ جلد کا خشک ہونا‘ ہونٹوں کااور ایڑیوں کا پھٹنا‘ ہاتھوں کی کھال کا اترنا‘ انگلیوں کا سوجنا وغیرہ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے مفید مشوروں سے آگاہ کریں گے جن پر عمل کرکے آپ جلد کے مسائل سے باآسانی نمٹ سکیں گے۔
    جلد نرم و ملائم کرنے کا ٹوٹکہ: سردیوں میں جلد کا خشک ہونا ایک عام سی بات ہے اور یوں تو خشکی کا اثر تمام جسم پر ہی ہوتا ہے لیکن ہاتھ اورچہرہ کھلے رہنے کے باعث زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس کیلئے اگر رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب‘ گلیسرین‘ لیموں کا رس برابر مقدار میں تینوں اور تھوڑا ساروغن بادام یا زیتون باہم ملا کر رکھ لیں اور اس کو ہاتھ اور منہ پر لگائیں۔ اس سے خشکی نہیں ہوگی اور جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔
    زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا ذریعہ: بدن کی جلد کی حفاظت کیلئے نہانے سے پہلے بے بی آئل یا کسی اور آئل کے چند قطرے پانی میں ڈالیں اور اس کے ساتھ ساتھ کسی اچھے آئل سے جلد کا مساج کرکے نہانا بھی بہتر ہے۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ پانی زیادہ گرم نہ ہو‘ زیادہ گرم پانی بھی خشکی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ بیسن سے نہانا بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ بیسن کو دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر لیپ کرلیں یہ ایک بہترین کلینر کاکام دیتا ہے۔
    گھٹنوں اور کہنیوں کو نظر انداز نہ کریں ان حصوں پر باقاعدگی سے تیل سے مساج کریں۔ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈکریم کا مساج کریں۔ یہ عمل دن میں تین سے چار مرتبہ کیا جاسکتا ہے۔
    صابن کا کم استعمال: سردیوں میں صابن کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ قدرتی نمی کو کم کرتا ہے۔ چہرے کے لیے آپ بیسن بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ چہرے پر بیسن کا لیپ کریں جب خشک ہونے لگے تو ہاتھوں کو گیلا کرکے مساج کرتے ہوئے اتار دیں اس سے جلد فریش ہوجاتی ہے۔
    ہونٹوں کی حفاظت کا لاجواب نسخہ: اب باری آتی ہے ہونٹوں کی جو ہمارے چہرے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ یوں تو سردی میں سب لوگوں کے ہونٹ خشک رہتے ہیں لیکن جن کی جلد حساس ہوتی ہے ان کے ہونٹ بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ان کو چاہیے کہ لپ پام کا استعمال کریں۔ ہونٹوں پر زبان نہ پھیریں‘ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں کا بالائی سے مساج کریں اور دن میں زیتون کے تیل سے مساج کریں اس کے علاوہ ناریل اور بادام کا تیل برابر مقدار میں ملا کر ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔
    سردیوں میں ایک بڑا مسئلہ ایڑیاں پھٹنا ہے
    جو ناصرف تکلیف کا باعث ہوتی ہیں بلکہ بدنما بھی معلوم ہوتی ہیں اور کام کرنا بھی دشوار ہوتا ہے یوں تو بازار میں کئی طرح کی کریمیں دستیاب ہیں لیکن کچھ صدیوں پرانے طریقے بھی چلے آرہے ہیں۔ جو سستے ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ مؤثر اور مفید بھی ہیں۔ چار چمچ گلیسرین میں ایک لیموں کا رس‘ دو چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی ملائیں اور دن میں دو تین بار پھٹی ایڑیوں پرلگائیں۔ رات کو گرم پانی میں نمک اور ایک چمچ سرسوں کا تیل ملالیں۔ دس منٹ دونوں پیروں کو اس میں رکھیں پھر جھانوے یا نرم برش سے صاف کریں۔ موزے پہن کر سوجائیں۔ صبح پاؤں دھولیں‘ اس کے علاوہ موم اورصابن ملا کر گرم کریں اور پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔
    سردیوں میں ہاتھوں کی جلد کی حفاظت: جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہے‘ سردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کیلئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو بڑے سپون گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔ پانی کاکام کم کریں یا دستانے استعمال کریں۔
    سردیوں میں انگلیوں کا سوجنا بھی بڑا مسئلہ ہے اور انگلیوں میں درد بھی ہوتی ہے اس کیلئے آٹا چھاننے سے جو بھوسی نکلتی ہے اس میں نمک ملا کر پانی میں جوش دیں پھر جب پانی قدرے ٹھنڈا ہوکر نیم گرم رہ جائے تو اس میں پانچ منٹ ہاتھ ڈال کر رکھیں پھر نکال کر دھولیں اور کریم لگائیں جس طرح ہم چہرے‘ ہاتھ‘ پاؤں کی جلد کا موسم سرما میں خیال کرتے ہیں تو سر کی جلد بھی توجہ چاہتی ہے۔ اکثر اس موسم میں خشکی بڑھ جاتی ہے بال روکھے اور بے جان معلوم ہوتے ہیں اس کیلئے بھی آپ کیلئے مفید ٹوٹکے حاضر ہیں:۔
    بال قدرتی طریقے سے سکھائیں‘ ڈرائر کا استعمال کم کریں۔ چنبیلی کے تیل میں ایک لیموں کا رس ملا کرسر کی اچھی طرح مالش کرکے آدھ گھنٹہ بعد بال دھولیں۔ دہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر سر دھونے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دہی خشکی کو کم کرتا ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھیں کہ کچھ لوگوں کو دہی کے استعمال سے خشکی بڑھ جاتی ہے اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوتو دہی استعمال نہ کریں۔یہ سب جاننے کے بعد کچھ ایسے ٹوٹکوں کا ذکر بھی ضروری ہے جس سے آپ خود کو سردی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ رات سونے سے قبل گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے سردی میں افاقہ ہوتا ہے۔
    ادرک کا رس اور شہد ایک چمچ پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پودینہ اورادرک کا جوشاندہ بھی فائدہ دیتا ہے۔
    دھوپ سینکیں مگر احتیاط کے ساتھ: اس موسم میں ہرکوئی جاڑوں کی دھوپ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے لیکن یہ بھی یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ دھوپ سینکنا نقصان دہ ہے‘ اگر آپ کو سردی زیادہ لگ رہی ہے اور آپ سن باتھ لینا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ سن سکرین لوشن ضرور لگالیں۔ اس سے آپ کی جلد سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رہے گی اور آپ دھوپ بھی سینک لیں گے۔ اگر ان آسان اور مفید ٹوٹکوں پر آپ عمل کریں گے تو اس موسم سرما میں حسن کی حفاظت کرنا آپ کیلئے کوئی مسئلہ نہیں

  2. #2
    Noman_Khan's Avatar
    Noman_Khan is offline Advance Member+
    Last Online
    29th September 2019 @ 01:05 PM
    Join Date
    06 Aug 2013
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    6,793
    Threads
    142
    Credits
    79
    Thanked
    714

    Default

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت پیاری شئیرنگ

  3. #3
    IshqBeparwah's Avatar
    IshqBeparwah is offline Advance Member
    Last Online
    13th May 2020 @ 06:36 PM
    Join Date
    08 Nov 2013
    Location
    Kheyaloon Main
    Gender
    Male
    Posts
    2,148
    Threads
    73
    Credits
    1,375
    Thanked
    187

    Thumbs up


    Zabardast Sharing.

    Share Karne K Lye Shukria.




    Ae Dil,,,, Tu Kyun Khush Ho Raha Hai,
    Pagal Sirf Saal Badla Hai,,,, Log Nahi....!!!!

  4. #4
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote Noman_Khan said: View Post
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت پیاری شئیرنگ
    Noman bhai ye mery hi thread ka reply hyna ya kisi aur k thread ka reply idhar kr dya aap ny?

  5. #5
    Noman_Khan's Avatar
    Noman_Khan is offline Advance Member+
    Last Online
    29th September 2019 @ 01:05 PM
    Join Date
    06 Aug 2013
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    6,793
    Threads
    142
    Credits
    79
    Thanked
    714

    Default

    Yeh apke Thread ka Reply hi hai Kue Sister kia hua . . Koi Bat Achi nhe likhi kia
    یہ وقت بھی گزر جائے گا

  6. #6
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote Noman_Khan said: View Post
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت پیاری شئیرنگ
    Quote Noman_Khan said: View Post
    Yeh apke Thread ka Reply hi hai Kue Sister kia hua . . Koi Bat Achi nhe likhi kia

    ghoor karen mene salam nhe kia es thread me......

  7. #7
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote IshqBeparwah said: View Post

    Zabardast Sharing.

    Share Karne K Lye Shukria.





  8. #8
    sajjad80's Avatar
    sajjad80 is offline Senior Member+
    Last Online
    17th March 2017 @ 09:13 AM
    Join Date
    08 Apr 2013
    Location
    *PAKISTAN*
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    2,531
    Threads
    365
    Credits
    68
    Thanked
    273

    Default

    bohat umda sharing.

    kep it up
    Smile is The Mirror Of "PERSONALITY"

  9. #9
    IshqBeparwah's Avatar
    IshqBeparwah is offline Advance Member
    Last Online
    13th May 2020 @ 06:36 PM
    Join Date
    08 Nov 2013
    Location
    Kheyaloon Main
    Gender
    Male
    Posts
    2,148
    Threads
    73
    Credits
    1,375
    Thanked
    187

    Question

    Quote SHonas said: View Post

    ghoor karen mene salam nhe kia es thread me......

    PLZ Don't Mind..
    Aj Kal Ap Ki Thread Me Salaam Likha Hi Ni Hota Kahain Bhool To Ni Gai.



  10. #10
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote IshqBeparwah said: View Post

    PLZ Don't Mind..
    Aj Kal Ap Ki Thread Me Salaam Likha Hi Ni Hota Kahain Bhool To Ni Gai.


    Bhooli nhe ho
    mgr ye khushi hy k ap ko yad hy........

  11. #11
    irfankhan143 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd January 2020 @ 02:16 PM
    Join Date
    24 Dec 2013
    Location
    jhang
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    174
    Threads
    53
    Credits
    68
    Thanked
    7

    Talking Very nice

    I k

  12. #12
    SHonas's Avatar
    SHonas is offline Advance Member+
    Last Online
    2nd December 2021 @ 10:42 PM
    Join Date
    20 Sep 2013
    Location
    Karachi
    Gender
    Female
    Posts
    11,115
    Threads
    287
    Credits
    3,413
    Thanked
    1722

    Default

    Quote irfankhan143 said: View Post
    i k


Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  2. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  4. 2010ء: دنیا کیا سے کیا ہو جائیگی
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2010, 02:36 AM
  5. ھماری مسلمان بہنیں۔۔
    By Touqeer Shah in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 6
    Last Post: 17th August 2009, 07:11 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •