السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
امید کہ تمام دوست خیر و عافیت سے ہونگے
پچھلے دنوں وی پی این کے متعلق آرٹیکل لکھا تھا میں نے جس میں بہت سے دوستوں نے دلچسپی لی لیکن کچھ دوستوں کو وی پی این کنکٹ کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، تب تو میرے پاس ونڈوز ایکس پی تھی اسی حساب سے ٹٹوریل بنایا تھا میں نے پر ایک دن پہلے سوچا ونڈوز سیون کے ساتھ وڈیو ٹٹوریل بنادیا جائے تاکہ تمام دوستوں کی پریشانی دور ہو جائے
سب سے پہلے آپ وی پی این کا تعارف اس تھریڈ میں ملاحظہ فرمائیں، اس فری وی پی این کو استعمال کرنے کے کافی سارے طریقے ہیں، آپ اسی تھریڈ میں بتایا گیا میتھڈ بھی استعال کر سکتے ہیں تو اس موجودہ تھریڈ میں دکھایا جانے والا بھی
~* What Is VPN - How To Use VPN - Complete Article *~
ڈیلی موشن سے ڈائریکٹ دیکھتے ہوئے وڈیو کوالٹی سات سو بیس ایچ ڈی میں سلیکٹ کریں ورنہ اسکرین کے آپشنس آپ کو صحیح طریقے سے نہیں دکھینگے، اگر آن لائن دیکھنے میں مسائل درپیش ہوں تو آپ زپی شیئر سے وڈیو فائل بھی ڈاؤنلوڈ کرکے کمپیوٹر کے کسی پلیئر میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں
Bookmarks