سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے تھے کہ۔
"اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر کوئی نہر ہو اور وہ ہر روز پانچ مرتبہ اس میں نہاتا ہو تو تم کیا کہتے ہو کہ یہ نہانا اس کے میل کو باقی رکھے گا؟"
صحابہ نے عرض کیا کہ۔
"یہ اس کے میل کو کچھ بھی باقی نہ رکھے گا؟"
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔ "پانچوں نمازوں کی مثال یہی ہے اللہ ان کے زریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔"
Bookmarks