حدیثِ نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے


امُ الموُمِنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آرام فرماتے تھے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر ،قل ھو اللّٰہُ احد، قل اعوذُ برب الفلق،اور قل اعوذُ برب النَاس(تینوں سورتیں مکمل) پڑھ کر ان پر پھونکتےاور پھر دونوں ہتھیلیوں کو جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر پھیرتے تھے.پہلے سر اور چہرہ پر ہاتھ پھیرتے،اور سامنے کے بدن پر ہاتھ پھیرتے، یہ عمل آپ تین مرتبہ کرتے تھے.

صحیح البخاری۔ (حدیث نمبر۔ 517