Results 1 to 2 of 2

Thread: جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ

  1. #1
    marwat's Avatar
    marwat is offline Senior Member+
    Last Online
    16th February 2010 @ 07:46 PM
    Join Date
    21 Apr 2007
    Location
    AWAY FROM MY DE
    Posts
    1,743
    Threads
    106
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Lightbulb جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ

    جاوید میانداد ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر
    اسلام آباد(اوصاف سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ نے سابق کپتان اور ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد کو فوری طور پر بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا ہے، جاوید میانداد کو سلیم الطاف کی جگہ یہ عہدہ دیا گیا ہے جنہیں چند روز قبل اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، جاوید میانداد کے ڈائریکٹر جنرل بننے کے بعد سلیم الطاف کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے، یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ اس وقت ختم کردیا گیا تھا جب سلیم الطاف کو ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔جاوید میانداد جنہیں جیف لاسن کو کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں چوتھی بار ٹیم کا کوچ مقرر کردیا جائے گا تاہم جاوید میاندادنے ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت کرلی تھی جس پر بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا تھا کہ ٹیم کے کوچ کیلئے جاوید میانداد ہماری پہلی ترجیح تھے مگر ان کے انکار کے بعد یہ عہدہ انتخاب عالم کو دیدیا گیا ہے، جاوید میانداد نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوچ بننے کی بجائے بورڈ میں کسی ایڈوائزری پوزیشن پر کام کرنا پسند کرینگے، سابق ٹیسٹ کرکٹ اعجاز بٹ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ بننے کے بعد سے بورڈ میں مختلف عہدوں پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اعجاز بٹ نے سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد اور شعیب محمد کو رکھا جبکہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر وسیم جعفر چیف سلیکٹر بنائے گئے، ٹیم کے منیجر طلعت علی جو اکتوبر 2006ء کے بعد سے مسلسل اس عہدے پر تعینات تھے کے مستعفی ہونے کے بعد یاور سعید کو یہ عہدہ دیدیا گیا، اعجاز بٹ نے سابق چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ اوپنر عامر سہیل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کیا ان سے قبل اس عہدے پر مدثر نذر تعینات تھے جو استعفی دیکر ابوظہبی چلے گئے ہیں، سابق چیف سلیکٹر و وکٹ کیپر وسیم باری کو اعجاز بٹ نے ڈائریکٹر ہیومس ریسورس مقرر کیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد جاوید میانداد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کیا گیا ہے اور اب ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اس عہدے پر بہترین انداز سے کام کریں، انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف ٹیم کے کھوئے ہوئے مقام کو واپس دلانا ہے اور ان کی کوشش ہو گی کہ پاکستان کی ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہوسکے۔جاوید میانداد نے کہا کہ اعجاز بٹ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ مقرر ہونے سے یہ توقع ہو گئی ہے کہ ملک میں اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا کیونکہ اعجاز بٹ خود سابق کرکٹر ہیں لہٰذا وہ کرکٹ کے مسائل کو بہتر انداز سے سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ کے حلقوں کا ایک طویل عرصے سے یہ مطالبہ تھا کہ کرکٹ کے معاملات سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دیئے جائیں تاکہ بہتری آسکے۔
    Last edited by marwat; 22nd November 2008 at 07:00 PM.

  2. #2
    InNoCeNT RoMeO's Avatar
    InNoCeNT RoMeO is offline baadshah
    Last Online
    23rd December 2014 @ 05:13 AM
    Join Date
    30 Jun 2008
    Location
    New Jersey
    Gender
    Male
    Posts
    1,264
    Threads
    104
    Credits
    930
    Thanked
    5

    Default

    SALAM to all
    JAZAKALLAH for info
    ALLAH HAFIZ
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

Similar Threads

  1. Replies: 21
    Last Post: 8th September 2014, 06:10 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 25th December 2011, 12:17 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 11th December 2010, 11:49 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 15th June 2010, 10:21 AM
  5. Replies: 7
    Last Post: 27th February 2010, 05:35 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •