زمانہ خراب ہے
زمانہ ہی ایسا ہے
زمانے نے تو تباہ کر دیا
زمانہ بگڑ گیا ہے
فحاشی کا زمانہ ہے
وغیرہ وغیرہ
ہم لوگ اکثر جانے انجانے میں ایسی باتیں کر جاتے ہیں جن کی دین اسلام میں سختی سے ممانعت ہے
آئیے آپ کے سامنے احادیث رکھتا ہوں جس میں زمانے کو برا بھلا کہنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَقُولُ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَلَا يَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ يَا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَإِنِّي أَنَا الدَّهْرُ أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ فَإِذَا شِئْتُ قَبَضْتُهُمَ
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ کہتا ہے ہائے زمانے کی ناکامی پس تم میں سے کوئی یہ نہ کہے ہائے زمانے کی ناکامی کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں میں اس رات اور دن کو بدلتا ہوں اور جب میں چاہوں گا ان دونوں کو بند کر دوں گا۔
صحیح مسلم:جلد سوم:باب:گفتگو کا بیان :زمانے کو گالی دینے کی ممانعت کے بیان میں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا بنی آدم زمانہ کو گالیاں دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں رات اور دن میرے ہی قبضہ میں ہے۔
صحیح بخاری:جلد سوم:باب:ادب کا بیان :زمانے کو برا بھلا نہ کہو۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، زمانہ کو گالی دیتا ہے، حالانکہ زمانہ تو میں ہی ہوں میرے ہی قبضہ قدرت میں تمام امور ہیں میں رات اور دن کو گردش دیتا ہوں۔صحیح بخاری:جلد دوم:باب:تفاسیر کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایازمانے کو بُرا
بھلا نہ کہو کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
صحیح مسلم:جلد سوم:باب:گفتگو کا بیان :زمانے کو گالی دینے کی ممانعت کے بیان میں
اس پر اور بھی بہت سی احادیث موجود ہیں مگر بات سمجھنے کے لیئے ایک حدیث بھی کافی ہوتی۔
اللہ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں دین کا علم عطاء فرمائے تاکہ ہم اس طرح کی غلطیوں اور گناہوں سے بچ سکیں آمین۔
Bookmarks