السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولﷺ سردیوں کے موسم میں باہر تشریف لائے ان دنوں درختوں کے پتے جھڑتے تھے' آپؐ نے ایک درخت کی دو شاخیں پکڑ کر انہیں ہلایا پتے جھڑنے لگے
حضور نبی ؐ نے فرمایا۔
"ائے ابو ذررضی اللہ عنہ!"
میں نے عرض کی۔
"میں حاضر ہوں اے اللہ کے رسولﷺ۔"
رسولؐ نے فرمایا۔
"جب مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضامندی کا ارادہ کرتا ہے اس سے گناہ اس طرح جھڑتے ہیں جس طرح درخت سے پتے جھڑتے ہیں۔"
(مشکوٰۃ)
Bookmarks