السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
برادر، انٹرنیٹ شیئر کرنے کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں اور یہ آپ کی ٹارگٹ ڈیوائسز پر منحصر ہے۔
مثلاً اگر آپ اینڈرائڈ سے کسی ڈیسک۔ٹاپ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی سہولت چاہتے ہیں تو اس کے لئے یو۔ایس۔بی کنکشن ضروری ہے الا یہ کہ آپ کے کمپیوٹر میں وائی فائی ڈیوائس موجود ہو۔
اگر آپ لیپ ٹاپ یا پھر کسی ایسی ڈیوائس کہ جس میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے، اس میں انٹرنیٹ بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے اینڈرائد سے وائی فائی ہاٹ سپاٹ بنا لیجئے۔
اس طرح آپ کا اسمارٹ فون وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے طور پر کام کرے گا اور کوئی بھی ڈیوائس آپ کے انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو گی۔
ایک بہترین وائی فائی ہاٹ سپاٹ ایپ یہ ہے؛
اس کے علاوہ دیگر ایپس بھی موجود ہیں۔ آپ کوشش کریں اور نتیجہ یہاں پر پوسٹ کیجئے۔ جزاک اللہ
Bookmarks