آئی ٹی دنیا کے معزز ممبرز/ٹیم ممبرز ساتھیو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔

دوستو یہ تھریڈ آپ سب کی آگاہی کے لئے ایڈمن کی رہمنائی میں پیش کررہا ہوں۔

دوستو ! آئی ٹی دنیا ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم سب یہاں ایک فیملی ممبرز کے طور پہ ایک دوسرے کے ساتھ علم کی شمع سے شمع جلانے میں ایک ساتھ ہیں سب ہی کے دل اور نیت صاف اور مقصد بلکل واضح ہے دوستو جس طرح ہر گھر میں کچھ اونچ نیچ ہوجاتی ہے کچھ گڑ بڑ ہوجاتی ہے اسی طرح کا ایک سلسلہ حالیہ دنوں میں آئی ٹی دنیا میں بھی پیش آیا۔
ہمارے دو ممبرز نے شکایتی تھریڈ ز پوسٹ کیئے کہ موڈریٹر طارق بھائی
CTWO
نے اُن لوگوں کے ساتھ کچھ چیٹنگ کی اور بلاگ /ویب پہ ایڈ لگوانے کے بدلے اُن کو طے شدہ رقم نہیں دی، اس پر طارق بھائی سے پوچھا گیا اور کچھ باتوں کی انھوں نے تصدیق بھی کی اور کچھ اُن کے پی ایم سے بھی معلوت ہوئیں کہ ایسا کچھ واقعہ ہوا ہے، چونکہ معاملہ آئی ٹی دنیا کے نام / ساکھ کا ہے ممبرز کے ساتھ رولز کو توڑتے ہوئے چیٹ کرنے کا ہے تو ایڈمن نے بھائی طارق کا رینک ختم کردیا ہے، امید ہے وہ بطور نارمل ممبر یہاں ہمارے ساتھ رہیں گےان شاء اللہ ۔

یہاں یہ بات بھی کلئیر کرتا چلوں کہ آئی ٹی دنیا میں جو چیز اوپن فورم پہ آلاؤ نہیں وہ پی ایم پہ بھی کسی صورت آلاؤ نہیں ،اس طرح کی منی میکنگ وغیرہ اوپن فورم پہ بھی ان سب وجوہات کی ہی بناء پہ آلاؤ نہیں تو یہ چیز پی ایم پہ بھی آلاؤ نہیں ، آپ ممبرز کو چاہے کوئی نارمل ممبر کہے ،موڈریٹر کہے یا سپر موڈریٹر کہے آپ یوں فورم کے رولز کو نہ توڑیں اور ایسی بات/کام سے گریز کریں ، اور اسی طرح معزز ٹیم ممبرز سے بھی درخواست کہ ہماری نظر میں پہلا مقصدفورم کی حفاظت ہے کسی بھی ایسے عمل سے خود بھی گریز کریں اور ممبرز کو بھی ایسے کام سے روکیں جس سے فورم کے نام ساکھ کو نقصان پہنچے ۔۔

اللہ پاک ہم سب کو خلوصِ دل سے کام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔۔آمین

جزاک اللہ