السلام وعلیکم۔۔
امید ہے تمام ممبرز بفضلِ خدا خیروعافیت سے ہوں گے۔۔
آج ایک طاقت ور و مزیدار ویڈیو کنورٹر شیئر کرنے جارہا ہوں۔۔
آڈیو اور وڈیوز کو ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ یا ڈیوائسز کے لیے کنورٹ کرنے کے لیے ’’اے کے یو وڈیو کنورٹر‘‘ ایک لاجواب ٹول ہے۔ اس کی مدد سے مشہور وڈیو فارمیٹس کو کو آڈیو میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے، انکرپٹڈ ڈی وی ڈی موویز کو کنورٹ کیا جا سکتا ہے، وڈیوز میں سے آڈیوز کو نکال کر ایم پی تھری و دیگر فارمیٹس میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اپنے کام کے حوالے سے اس پروگرام میں لاتعداد فیچرز موجود ہیں۔ وڈیوز کو ڈیوائسز کے لیے بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے جیسے آپ کوئی وڈیو آئی فون یا اینڈروئیڈ کے لیے کنورٹ کرنا چاہیں۔
وڈیوز کے حوالے سے اس میں قریباً تمام مشہور فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ ڈی وی ڈی موویز کو اس کی مدد سے باآسانی
mpg، avi، mp4، flv، 3gp ، mpeg4
وغیرہ فارمیٹس میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔
وڈیو ایڈیٹنگ کے حوالے سے اگر بات کریں تو اس کی مدد سے وڈیوز
Crop
کی جا سکتی ہیں، ان میں سب ٹائٹلز ڈالے جا سکتے ہیں اور واٹر مارک بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف وڈیوز کو ملا کر ایک وڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اس میں شامل کیے گئے سب ٹائٹلز کا رنگ بدلا جا سکتا ہے، اپنی پسند کا فونٹ منتخب کیا جا سکتا ہے اور انھیں
Sync
کیا جا سکتا ہے اور ایفیکٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔
ایس ڈی وڈیوز کو ایچ ڈی میں بدلنے کے لیے اس پروگرام کو استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کا کنورژن سسٹم بھی بہت برق رفتار ہے۔
بیچ کنورژن فیچر کے ذریعے ایک زائد وڈیوز کو کنورٹ کرنے کے لیے اس میں ایڈ کیا جا سکتا ہے جو باری باری کنورٹ کر دی جاتی ہیں۔
ایک اور خاص فیچر
Video Enhance
کی صورت میں موجود ہے۔ جس کے ذریعے وڈیو کی برائٹ نیس، کنٹراسٹ، آڈیو، بلینس، مکسر وغیرہ کو سیٹ کر کے وڈیو کا رزلٹ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
دستیابی: مفت
File Size: 26MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
ڈاؤنلوڈ کریں
Bookmarks