السلام وعلیکم دوستو
میرا یہ سوال اک دوست کی طرف سے ہے۔
وہ اسوقت انٹرنیٹ کسی آئی ایس پی کے تھرو استعمال کر رہا ہے یعنی کسی کو ماہانہ ادائیگی کرتا ہے اور وائی فائی کے تھرو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرتا ہے۔ فراہم کنندہ کی طرف سے اسے ایک یوز نیم اور پاسورڈ فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے لاگ ان ہونے کے بعد ھی وہ انٹرنیٹ استعمال کر پاتا ہے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ یوٹیوب چلانے کے لئے وہ ہاٹ سپاٹ شیلڈ استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن ہاٹ سپاٹ شیلڈ کے ایکٹو ہوتے ہی آئی پی چینج ہو جانے کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ سے منقطع ہو جاتا ہے اور اسے ہاٹ سپاٹ آف کر کے دوبارہ لاگ ان ہونا پڑتا ہے۔
کیا اس نیٹورک پر ہاٹ سپاٹ شیلڈ استعمال کرنے کا کوئی حل ہے۔
اگر ہے تو پلیز شیئر کیجیئے
آپ سے نیک دعاؤن کی امید کے اجازت چاہوں گا
اللہ نگہبان
Bookmarks