Results 1 to 7 of 7

Thread: Eid Ka Anokha Khana (عیدکا انوکھا کھانا)

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Eid Ka Anokha Khana (عیدکا انوکھا کھانا)


    عید کا انوکھا کھانا

    حضرتِ سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے دس برس تک کوئی لذیذ کھانا تَناوُل نہ فرمایا،نَفْس چاہتارہا اورآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نَفْس کی مُخا لَفت فرماتے رہے، ایک بار عِید مُبارَک کی مُقَدَّس رات کو دِل نے مشورہ دیا کہ کل اگر عِیدِ سعید کے روزکوئی لذیذ کھانا کھالیا جائے تو کیا حَرَج ہے؟اِس مشورہ پر آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بھی دِل کو آزمائش میں مُبتَلا کرنے کی غَرض سے فرمایا ، ''میں اَوّلاً دو رَکْعت نَفْل ميں پوُرا قُراٰنِ پاک خَتْم کروں گا،اے میرے دِل !تُو اگراِس بات میں میرا ساتھ دے تَو کل لذیذ کھانا مِل جائے گا۔''لہٰذا آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے دو رَکعَت ادا کی اور اِن میں پوراقُراٰنِ مجِيد خَتْم کیا۔آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے دِل نے اِس اَمْرمیں آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا ساتھ دیا۔(یعنی دونوں رَکعَتیں دِل جَمعی کے ساتھ ادا کرلی گئيں)آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے عید کے دِن لذیذ کھانا منگوایا ۔ نِوالہ اُٹھاکر مُنہ ميں ڈالنا ہی چاہتے تھے کہ بے قرار ہوکر پھر رکھ دیا اور نہ کھایا۔لوگوں نے اِس کی وجہ پُوچھی تو فرمایا،جِس وَقت میں نِوالہ مُنہ کے قریب لایا تو میرے نَفس نے کہا ، دیکھا؟ میں آخِر اپنی دس سال پُرانی خواہِش پوری کرنے میں کامیاب ہو گیا نا!میں نے اُسی وَقت کہا،کہ اگر یہ بات ہے تو میں تجھے ہر گِز کامیاب نہ ہونے دوں گااور ہر گزہرگز لذیذ کھانا نہ کھاؤں گا۔چُنانچِہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے لذیذ کھاناکھانے کا اِرادہ تَرک کردیا۔اتنے میں ایک شخص لذیذ کھانے کا طَباق اٹھائے ہوئے حاضِر ہوا اور عَرض کی ،یہ کھانامیں نے رات کو اپنے لئے تیار کیا تھا۔رات جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، خواب میں تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کی سعادت حاصِل ہوئی۔ میرے پیارے پیارے اور میٹھے ميٹھے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا،اگر تُو کَل قِیامت کے روز بھی مجھے دیکھنا چاہتا ہے تو یہ کھانا ذُوالنُّون(رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ)کے پاس لے جا اور اُن سے جا کر کہہ کہ''حضرتِ مُحمّد بن عبدُاللہ بن عبدُالمُطَّلِب( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم وَ رضی اللہ تعالیٰ عنہما )فرماتے ہیں ، کہ دَم بھر کیلئے نَفس کے ساتھ صُلْح کرلواور چند نِوالے اِس لذیذ کھانے سے کھا لو ۔ ''حضرتِ سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ یہ پیغامِ رِسالَت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سُن کر جھوم اُٹھے ،اور کہنے لگے!''میں فرمانبردار ہوں،میں فرمانبردار ہوں۔''اور لذیذ کھانا کھانے لگے ۔
    (تذکرۃ الاولیاء ص۱۱۷)
    اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔


    ربّ ہے مُعطِی یہ ہیں قاسِم رِزق اُس کا ہے کِھلاتے یہ ہیں
    ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پِلاتے یہ ہیں

    (حدائق بخشش شریف)


    صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد


    پیارے پیارے اِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ؟ا للہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے عِید کے روزِ سعید بھی نَفس کی پَیروی سے کِس قَدَر دُور رہتے ہیں ، یقینا"یقینا" اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَقبول بندے نَفسانی خواہِشات کی کچھ بھی پَرواہ نہیں کرتے اور ہرآن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاہی میں راضی رہتے ہیں اور اُن کی یہ شان ہوتی ہے کہ اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خاطِر وہ لَذائذِ دُنْیوی سے مُجْتَنِب رہتے ہیں ۔ ایسے خوش بختوں کو خُصوصیَّت کے ساتھ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے پیارے حَبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کِھلاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ مدینے کے تاجور ، محبوبِ ربِّ اکبر عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی اُمَّت کے حالات سے آج بھی باخَبر ہیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے محبوب غُلام حضرتِ سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے حالات مُلاحَظہ فرمارہے تھے جبھی تو اپنے ایک غُلام کو حُکم فرما کر حضرت کوپیغام بھجوایا اوراپنے کرم سے کھانا کِھلایا ۔

    سرکار ﷺکِھلاتے ہیں سرکارﷺپلاتے ہیں
    سُلطان وگدا سب کو سرکار ﷺنبھاتے ہیں

  2. #2
    Ibrar654's Avatar
    Ibrar654 is offline Advance Member
    Last Online
    17th December 2022 @ 12:28 PM
    Join Date
    25 May 2015
    Location
    Mianwali
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    2,739
    Threads
    91
    Credits
    190
    Thanked
    195

    Default

    سبحان اللہ

  3. #3
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  4. #4
    Mehtab33's Avatar
    Mehtab33 is offline Member
    Last Online
    6th August 2015 @ 08:39 PM
    Join Date
    25 Dec 2014
    Location
    @Itdunya.com
    Gender
    Male
    Posts
    1,631
    Threads
    188
    Thanked
    169

    Default


  5. #5
    Idrees143 is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd May 2016 @ 05:53 AM
    Join Date
    17 Apr 2014
    Location
    Bajaur Agency
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,422
    Threads
    38
    Credits
    47
    Thanked
    73

    Default

    Jazak Allah

  6. #6
    Usama4's Avatar
    Usama4 is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2021 @ 12:07 AM
    Join Date
    08 Jul 2015
    Location
    Jarranwala
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    2,260
    Threads
    102
    Credits
    2,572
    Thanked
    374

    Default

    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ

  7. #7
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    SUBHAN ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Similar Threads

  1. Best Cook, Mard Ya Aurat
    By Doctor in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 101
    Last Post: 22nd November 2021, 05:34 AM
  2. Khane khane ka sunnati tarika
    By kaloishahid in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 13
    Last Post: 3rd January 2017, 02:26 PM
  3. Replies: 34
    Last Post: 1st March 2010, 05:05 PM
  4. Khana Kaba
    By Sanaullah1991 in forum General Knowledge
    Replies: 8
    Last Post: 7th October 2009, 11:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •